Baseerat Online News Portal

جمیعتہ علماء نوئیڈاکے زیر اہتمام ضرورت مندوں کے درمیان میں کمبل تقسیم  ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کرنا اسلامی تعلیمات میں ہے،ہمیں بے سہاراؤں ،مجبوروں کی خدمت کرنی چاہیے : صدرِ جمعیۃ علماء نوئیڈا

 

 

نوئیڈا23جنوری (ضیاء الدین الحسینی/ بصیرت آن لائن) موسم سرما شباب پر ہے سرد لہریں چل رہی ہیں ایسے میں ہر انسان گرم ملبوسات سے اپنے بدن کو راحت پہنچانے میں مصروف ہے مگر ایسے وقت میں کچھ خدا کے بندے ایسے بھی ہیں جنہیں مجبوری،غربت کی وجہ سے گرم ملبوسات میسر نہیں ہر صاحب استطاعت لوگوں کی ذمہ داری ہے ایسے لوگوں کی مدد کریں اسی کے پیشِ نظر ہندوستان کی مشہور ملی،فلاحی، تنظیم جمعیۃ علماء ہند کی شاخ جمیعتہ علماء نوئیڈا ضلع گوتم بدھ نگر کی طرف سے غریب اور نادار جھگی جھونپڑی والوں کے درمیان حضرت مولانا صدیق احمد مظاہری صدر جمعیتہ نوئیڈا گوتم بدھ نگر اور نائب صدر قاری مختار عالم رحمانی نائب سیکریٹری قاری عبدالکریم رحمانی مفتی نعمان قاسمی نائب صدر نوئیڈا قاری شریف احمد خزانچی کے ہاتھوں کمبل تقسیم کیا گیا _ اس موقع پر مولانا صدیق مظاہری نے فرمایا موسم سرما میں محتاجوں کے درمیان گرم کپڑے تقسیم کرنا اسلام کی روح اور ایمان کا تقاضا ہیں قرآن کریم اور حدیث پاک میں خدمت خلق اور مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنے کا بڑا اجر ہے ذکر کیا گیا ہے جو شخص نے لوگوں کی ضرورت کی تکمیل کرتا ہے اللہ تعالی اس کی ضرورتوں کو پورا کرتا ہے اور اسے – حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے اللہ بندے کی اس وقت تک مدد کرتا ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد کرتا رہتا ہے خدمت خلق ایک بہترین انسان کی عظیم صفات ہیں –

You might also like