Baseerat Online News Portal

159لیٹر غیر ملکی شراب کے ساتھ 3 بھائی گرفتار،

 

رفیع ساگر /بی این ایس

 

جالے۔ سنگھواڑہ تھانہ کی پولیس نے خُفیہ اطلاع کی بنیاد پر پیغمبر پور گاؤں میں سشیل یادو کے گھر پہ چھاپہ ماری کرکے 159 لیٹر ممنوعہ شراب برآمد کرکے ان کے 3 بیٹوں کو بھی ناجائز کاروبار کے الزام میں موقع سے گرفتار کر لیا ہے۔چھاپہ ماری کے دوران گرفتار بھائیوں نے پولیس سے الجھنے کی کوشش کی بھی اور اس پر اپنے پاور کا رعب بھی جتایا۔گرفتار ہونے والوں میں وکاس کمار یادو، کرشن کمار عرف وکرانت یادو اوررماکانت یادو شامل ہیں۔ان کے والد سشیل کمار یادو بس کا ڈرائیور بتائے گئے ہیں۔تھانہ صدر امیت کمار نے بتایا کہ ان کے یہاں ممنوعہ شراب فروخت ہونے کی خفیہ اطلاعات کی تصدیق کے بعد اے ایس آئی شمبھو پرساد ٹھاکر کو موقع پر بھیجا گیا پولیس کی گاڑی کو دیکھ کر گھر کے افراد گھر کی لائٹ کو بند کرنے لگے اور گھر کے اندر سے کچھ پھینکنے لگے لیکن کسی طرح پولیس نے دروازہ کھولا اور گھر کے اندر داخل ہوکر تینوں بھائیوں کو پکڑ لیا۔حالانکہ پولیس کے گھر کے اندر داخل ہونے کے بعد تینوں بھائی وہاں اُلجھ گئے اور نوکری سے ہاتھ دھونے کی بات کہنے لگے لیکن پولیس نے گھر کی تلاشی لی تو گھر کے پہلے محلہ کے کونے والے ایک کمرے سے کپڑے سے ڈھکا ہوا 16 کارٹن و پلاسٹک کی بوری میں چھپا کر رکھا ہوا 180ایم ایل پیک کا 120پیس آفیسر چوائس برانڈ کا ٹیٹرا پیک برآمد ہوا ۔ شراب کی گنتی کئے جانے پر کل مقدار 159 لیٹر پائی گئی ہے۔تھانہ صدر امیت کمار نے بتایا کہ ایف آئی آر درج کر تینوں کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجا جا رہا ہے۔

You might also like