Baseerat Online News Portal

پروفیسرسیّدآلِ مجتبیٰ نے بہار یونیورسیٹی مظفرپورمیں صدرشعبۂ کامرس کاعہدہ سنبھالا

مظفرپور(پریس ریلیز)پروفیسر(ڈاکٹر)سیّدآلِ مجتبیٰ کی تقرری بہار اسٹیٹ یونیورسیٹی سروش کمیشن، پٹنہ کی سفارش پر ۱۹۹۶؁ء کو،شعبۂ کامرس،رامیشور کالج ،مظفرپور میں ہوئی تھی۔ اس عہدے سے ترقی کرتے ہوئے وہ اسوشیئٹ پروفیسر بنے اور اس کے بعدصدرشعبۂ کامرس،رامیشورکالج کی ذمے داری سنبھالی اور اپنے کام کو بحسن و خوبی انجام دیا۔پھر اس کے بعد وقت مقررہ پر پروفیسر میں بھی Promotionہوا۔ اور رامیشورکالج،مظفرپور ہی میں ۳؍سال تک پرنسپل کے طور پر اپنے خدمات انجام دیتے رہے، اور کالج کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کیا۔اس کے بعد آپ کا تبادلہ پوسٹ گریجویٹ شعبۂ کامرس ،بی۔آر۔اے بہاریونیورسیٹی،مظفرپور میں ہوا۔۲؍سال کے لئے آپ کو ڈین، فیکلٹی آف کامرس کی ذمے داری سونپی گئی جس کو آپ نے خوش سلیقگی سے انجام تک پہنچایا۔آج بتاریخ ۲۵؍جنوری ۲۰۲۲؁ کو بی۔آر۔اے ۔بہار یونیورسیٹی، مظفرپور(بہار)کے مکتوب نمبر B/146کے ذریعہ ان کو صدرشعبۂ کامرس اور مینجمینٹ کے ڈائرکٹرکی ذمے داری دی گئی ہے اور آج ہی پروفیسر سیّدآلِ مجتبیٰ نے اپنے عہدے کو سنبھال لیا ہے۔ ان کی فعال شخصیت کے پیش نظریہ گمان کیاجاتاہے کہ ان کی آمد سے شعبے میں مزید تعلیمی سرگرمیاں پروان چڑھیں گی اور طلبہ اس سے مستفید ہوں گے۔انشاء اللہ۔
اس موقعے پر ان کے احباب اور تلامذہ کے مبارکباد دینے کا سلسلہ بندھ گیا۔ ان میں چند نام جنہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیاوہ یہ ہیں:’’پروفیسر فاروق احمد صدیقی،پروفیسر سیّد ابوذرکمال الدین،پروفیسر شیوجی سنگھ،پروفیسر روی کمار شریواستو،پروفیسر پی۔این۔گپتا،پروفیسر سیّد ممتاز الدین،پروفیسر محمد شاکر،پروفیسر جگدیش پرشاد گپتا،پروفیسر محمد اشرف امام،پروفیسر حامد علی خان،پروفیسر سیّد آلِ ظفر،پروفیسر محبوب اقبال،ڈاکٹرمحمد امان اللہ ،پروفیسر خطیب اللہ حمیدی،پروفیسر ظفراحمد سلطان،پروفیسر مقبول حسین،شری سُریش شرما(سابق وزیر)،شری دویش چندر ٹھاکر(ایم۔ایل۔سی۔)،پروفیسر نریندر سنگھ(سابق ایم۔ایل۔سی)،پروفیسر سنجے کمار سنگھ (ایم۔ایل۔سی)،پروفیسر اجیت کمار سنگھ،پروفیسر انیل کمار اوجھا،ڈاکٹربیپن رائے(پرنسپل)،پروفیسر ویویکانند شکلا،پروفیسر انیتاشرما،ڈاکٹرجعفرامام،سیّد محمد باقر،ڈاکٹرمحمددانش شبیر،ڈاکٹرمحمد طارق انور،ڈاکٹرظفرعالم،شجی الہدیٰ اور محمد وکیل احمدوغیرہم نے موصوف کو مبارکباد پیش کی۔

You might also like