Baseerat Online News Portal

جامعہ اشاعت العلوم سمستی پورمیں یوم جمہوریہ کےموقع پر پرچم کشائی کی تقریب

سمستی پور(پریس ریلیز)
جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور ،کرھوا،برھیتا،وایا کلیا نپور،سمستی پور ،بہار میں ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم جمہوریہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیاگیااسلئے کہہ آزاد ہندوستان کی تاریخ میں دو دن انتہائ اہمیت کے حامل ہیں ،ایک۱۵اگست جس میں ملک انگریزوں کی غلامی سےآزادہوا، دوسرا ۲۶جنوری جس میں ملک جمہوری ہوا، یعنی اپنےملک میں اپنےلوگوں پراپنا قانون لاگو ہوا، آزاد ہندوستان کا اپنا دستور بنانے کیلئےڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکرکی صدارت میں ۲۹اگست ۱۹۴۷کو سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جسکوملک کاموجودہ دستور مرتب کرنےمیں ۲سال۱۱ماہ اور۱۸ دن لگے، دستور ساز اسمبلی کےمختلف اجلاس میں اس نئےدستور کی ہرایک شق پر کھلی بحث ہوئ، پھر۲۶ نومبر۱۹۴۹ کواسے قبول کر لیا گیا، اور ۲۴جنوری۱۹۵۰کوایک مختصراجلاس میں تمام ارکان نےنئےدستور پردستخط کردیا، صرف مولانا حسرت علی موہانی نے اس دستور کو غیر جمہوری بتایا۲۶جنوری ۱۹۵۰ کو اس نئے قانون کولاگو کرکے پہلا”یوم جمہوریہ” منایا گیا،اس طرح ہرسال۲۶جنوری "یوم جمہوریہ ” کے طور پرپورے جوش وخروش کے ساتھ منایاجانےلگا۔
اس تقریب میں جامعہ کے طلبہ اساتذہ کرام اور مہمانان عظام کی موجودگی میں جامعہ ھٰذا کے نائب ناظم جناب ماسٹر محمدامتیاز صاحب کے ہاتھوں پر چم کشائی کا عمل انجام پایا پھر جامعہ ھٰذا کے مایہ ناز طالب علم محمد فیضان ولد محمد پرویز ،اور محمد عبداللہ ولد محمد ابونصر نے ترانۂ ہند پیش کیا اورمحمد ارمان ولد ضیاء الحسن نے تقریر سے لوگوں کے معلومات میں اضافہ کیا۔
اس موقع پر پروگرام کو زینت بخشنے میں جامعہ ہذا کے ناظم قاری ممتاز احمد جامعی، نائب ناظم ماسٹر محمد امتیاز صاحب،صدر مدرس مولانا محبوب عالم صاحب قاسمی،استاذ جامعہ حافظ محمد گلزار صاحب ، مہمانان مکرم جناب سمیع احمد عرف لڈو صاحب اور حافظ محمد معصوم صاحب پیش پیش رہے اور اخیر میں ناظم جامعہ قاری ممتاز احمد جامعی صاحب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like