Baseerat Online News Portal

قائدین قوم کے نام دردمندانہ اپیل

خبر درخبر: شارب ضیاء رحمانی
(فیچرایڈیٹر بصیرت میڈیاگروپ)
امام حرم کے دورئہ ہند کو ملتوی کرنے کی جووجہ بتائی جارہی ہے اگریہ درست ہے تو اب یہ ذمہ داری صحافی برادری کی بنتی ہے کہ وہ عمائدین قوم جن کی آواز شاہ سلمان تک سنی جاتی ہے خصوصا صدر جمعیۃ محترم اور علماء غیر مقلدین تک پیغام پہونچائیں کہ وہ حکومت سعودی عرب سے مطالبہ کریں کہ مودی کے دورئہ سعودی عرب کو منسوخ کیاجائے یاکم ازکم اوبامہ کی طرح شاہ سلمان حکومت ہند کی مسلم مخالف پالیسی پر گرفت کریں جس سے عالمی میڈیا اورعالمی برادری نوٹس لے سکے آرایس ایس سرعام مسلمانوں اوعیسائیوں کی عالمی برادری کونشانہ بناتی رہتی ہے اس لیئے سخت پیغام دینے کی ضرورت ہے بہت ممکن ہے کہ امام حرم کونہ آنے دینے کے پس پردہ صوفی کانفرنس کااثر ہو جس نے عالم عرب کو دہشت گردوں کاحمایتی تک کہہ دیاتھا اورجن لوگوں کے ساتھ وزیراعظم نے اظہاریکجہتی کیاتھا اب اگروزیراعظم کاوہاں دورہ ہواتو بی جے پی کی دیش بھکتی پر پھرسوال اٹھایاجائے گا اور ہمارے ملک کے وزیراعظم کے لیئے بھی باعث شرم ہوگا۔

You might also like