Baseerat Online News Portal

عاصیوں کو بخشوانے کے لئے رمضان ہے

 

شہناز عِفّت ممبئی

عاصیوں کو بخشوانے کے لئے رمضان ہے

یہ خدائےپاک کاقرآن میں فرمان ہے
عاصیوں کو بخشوانے کیلئے رمضان ہے

ہر گلی میں ہر محلے میں بسی ہیں رونقیں
دیکھئے ہر اک کے چہرے پر سجی مسکان ہے

تم اٹھو سحری کرو روزہ رکھو اے مومنو
رحمت رب العلی تم پر سدا قربان ہے

بخشوا لو تم گناہوں کو تمہیں موقع ملا
ورنہ یہ ماہ چند دن کا مومنو مہمان ہے

اس مہینےکو گزارو گےتغافل میں اگر
دونوں عالم میں خسارہ اور بڑا نقصان ہے

اس مبارک ماہ کو اے میرے پیارے دوستو
جس نے غفلت میں گزارا وہ بڑا نادان ہے

ایک آیت کا ثواب اس کو ملےگا دوگنا
جوبھی عفت اس مہینے میں پڑے قرآن ہے

شہناز عِفّت
ممبئی

You might also like