Baseerat Online News Portal

مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کے حملے

آن لائن نیوزڈیسک
اسرائیلی پولیس نے جمعہ کی صبح تک تل ابیب کے قریب ایلاد حملے کے ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ حملے میں جمعرات کی رات تین اسرائیلی ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے تھے۔جنرل سیکیورٹی سروس اور دیگر خصوصی دستوں کی مدد سے حملہ آور مزاحمت کاروں  کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی لی گئی۔اسرائیلی پولیس نے 19 سالہ اسعد یوسف اسعد الرفائی اور 20 سالہ صبحی عماد صبحی ابوشقیر کو مرکزی ملزمان قرار دیا ہے۔اسرائیلی قابض افواج نے مغربی کنارے میں الزاویہ، دیر بلّوط اور رافات سمیت متعدد فلسطینی دیہاتوں کا محاصرہ کیا۔ تمام داخلی راستے بند کرنے کے بعد مکینوں کو گاؤں میں محصور کر دیا گیا۔ متبادل سڑکوں پر جانے کی کوشش کرنے والی فلسطینی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔رام اللہ کے دیر ابو مشعل گاؤں میں جھڑپوں کے دوران قابض فوج کی طرف سے چلائی گئی دھاتی گولیوں سے دو فلسطینیوں کے سر زخمی ہوئے۔نابلس میں آباد کار گروہوں نے عوریف قصبے میں فلسطینیوں کے گھروں اور کاروں پر حملہ کیا۔ حملے کے دوران فلسطینیوں کی ملکیتی تین گاڑیوں کو جلا دیا گیا۔اسی طرح کا ایک حملہ رام اللہ کے مشرق میں واقع مخماس قصبے میں بھی ہوا۔

You might also like