Baseerat Online News Portal

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا انتقال

 

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان جمعہ 13 مئی کو انتقال کر گئے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے صدارتی امورنے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی ’وام‘ کے مطابق صدارتی امور کی وزارت نے شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کے انتقال پر 40 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
اماراتی صدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کے انتقال پر متحدہ عرب امارات میں تمام وزارتوں، سرکاری و نجی اداروں اور سکولوں میں آج بروز جمعہ 13 مئی سے 3 روز تک تعطیل رہے گی۔
شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان نے 2 نومبر2004 میں متحدہ عرب امارات کے دوسرے صدر کے طور پر عہدہ سنبھالا اور ابوظبی کے 16 ویں حکمران کے طور پر اپنے والد شیخ زاید کی جگہ سنبھالی۔
وہ 7 ستمبر 1948 میں العین شہر میں پیدا ہوئے۔ اپنے بھائیوں میں سب سے بڑے تھے۔

You might also like