Baseerat Online News Portal

پولیس نے اسلحہ بنانے والی فیکٹری کا کیا پردہ فاش

ملزم باپ گرفتار ،بیٹا فرار، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد
دیوبند،13؍ مئی(سمیر چودھری؍بی این ایس)
دیوبند علاقہ کے بڑگاؤں تھانہ پولیس نے ناجائز اسلحہ بنانے کی فیکٹری کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے،جبکہ اس کا بیٹا موقع سے فرار ہوگیا، ملزم کے قبضہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور اسلحہ بنانے کے آلات برآمد کئے ہیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیاگیا۔ موصولہ تفصیل کے مطابق بڑگاؤں تھانہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر آج علاقہ کے گاؤں انبہٹہ موہن میں واقع عیدگاہ کے قریب خالی پڑے اینٹ بھٹے سے ملزم مستقیم ولد شوکت ساکن سانپلہ بقال تھانہ دیوبند کو غیر قانونی طورپر اسلحہ بنانے کی فیکٹر چلاتے ہوئے گرفتار کیاہے، جبکہ اس کا بیٹا نعیم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پوچھ تاچھ کے دوران ملزم نے اپنا گناہ قبول کیا اور کہاکہ وہ اور اس کے بیٹا غیر قانونی طورپر طمنچے بناکر فروخت کرتے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کے پاس سے بارہ بور کے آٹھ طمنچے،315؍ بور کی چودہ نال،بارہ بور کی دس عدد نال کے علاوہ بڑی مقدار میں اسپرنگ،ٹیگر،ہیمر او رطمنچہ بنانے کے آلات برآمد کئے گئے ہیں۔ ملزم کے خلاف تھانہ بڑگاؤں میں مقدمہ قائم کرکے جیل بھیج دیا۔

You might also like