Baseerat Online News Portal

یوپی بورڈ نے پریکٹیکل کے لئے دیا آخری موقع

آئندہ 17؍مئی سے 20؍مئی کے درمیان ہونگے پریکٹیکل امتحان
دیوبند،13؍ مئی(سمیر چودھری؍بی این ایس)
اترپردیش مادھیمک شکشا پریشد (یوپی بورڈ)نے انٹر میڈیٹ بورڈ پریکٹیکل 2022سے محروم رہ جانے والے طلبہ وطالبات کے لئے پریکٹیکل کا امتحان منعقد کرانے کے لئے نئی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔تازہ اعلان کے مطابق اب انٹر میڈیٹ کے پریکٹیکل کے امتحان 17؍مئی کے درمیان کرائے جائیں گے۔ان پریکٹیکل امتحانات میں ایک لاکھ 3؍ہزار 798طلبہ وطالبات شریک ہوں گے۔بورڈ نے اس سلسلہ میں طلبہ کے پریکٹیکل مضامین کی تفصیلات متعلقہ اسکولوں وکالجوں کے ذمہ داران سے طلب کرلی ہیں۔واضح ہو کہ تحریری بورڈ امتحانات کے بعد یوپی بورڈ نے بورڈ پریکٹیکل امتحانات گزشتہ 20؍اپریل سے 4؍مئی کے درمیان دو مرحلوں میں منعقد کرائے تھے۔پریکٹیکل امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے بورڈ سکریٹری نے کہا ہے کہ متعلقہ طلبہ وطالبات اپنے اپنے پرنسپل صاحبان سے رابطہ کرکے طے شدہ تاریخ پر پریکٹیکل امتحان میں شامل ہوں۔انہوں نے یہ بھی صاف کردیا کہ اس کے بعد پریکٹیکل امتحان کی کوئی تاریخ یا پریکٹیکل امتحان دینے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔بورڈ سکریٹری نے بتایا کہ تحریری امتحانات مراکز پر ہی پریکٹیکل امتحان منعقد کرانے کی شرط کو ختم کردیا گیا ہے ۔اس کی خاص وجہ اکثر امتحان مراکز پر 4سے6؍طلبہ کا ہوتا ہے اسلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن کالجوں میں اچھی پریکٹیکل لیب اور سی سی ٹی وی کیمروں کا نظم ہے وہاں پریکٹیکل امتحانات منعقد کرالئے جائیں۔اس کے علاوہ برعکس جن کالجوں میں مذکورہ سہولیات مہیا نہیں ہیں ان کالجوں کے طلبہ وطالبات کے پریکٹیکل امتحانات مطلوبہ سہولیات سے لیس کالجوں میں کرائے جائیں۔بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ پریکٹیکل امتحان سے متعلق تمام احکامات،ممتحن کی تفصیلات متعلقہ انٹر کالجوں کے پورٹل پر اپل لوڈ کرادئیے گئے ہیں اس کے علاوہ یہ تمام تفصیلات زونل دفاتر اور انسپکٹر آف اسکول کے پورٹل پر بھی موجود رہیں۔

You might also like