Baseerat Online News Portal

بہار ریاستی حج کمیٹی کی تشکیل نو

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر) بہار ریاستی حج کمیٹی کی تشکیل نو ہوچکی ہے، آج حکومت بہار کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق) چودھری محبوب علی قیصر، پروفیسر غلام غوث، ڈاکٹر خالد انور، معراج احمد عرف سڈو مکھیا کاکو جہان آباد ، کلثوم آرا مکھیا کوچا دھامن کشن گنج، تبسم پروین مکھیا کرائے نالندہ ، مفتی ثناء الہدی قاسمی امارت شرعیہ، مفتی امجد رضا ادارہ شرعیہ، مولانا منہاج الدین خانقاہ مجیبیہ، سید افضل عباس شیعہ وقف بورڈ، عبدالحق داناپور، مولانا طارق عنایت منیر شریف ، ماسٹر مجاہد عالم سابق ایم ایل اے،سید عامر شاہد خانقاہ بارگاہ عشق متین گھاٹ، محمد ارشاد اللہ چیئرمین سنی وقف بورڈ اور بہار ریاستی حج کمیٹی کے سکریٹری بحیثیت عہدہ حج کمیٹی کے ممبر ہوں گے.
اس کا نفاذ 14 مئی 2022 سے ہوگا اور اگلے تین سال تک جاری رہے گا.

You might also like