Baseerat Online News Portal

علم کے ساتھ اپنے کرداروعمل کوبھی بہترکریں:مولاناانیس الرحمن قاسمی

مغربی چمپارن:22مئی(پریس ریلیز)
آل انڈیاملی کونسل کے قومی نائب صدرمولاناانیس الرحمن قاسمی چیرمین ابوالکلام ریسرچ فاؤنڈیشن نے تحفیظ القرآن پلس اسکول کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاآپ نے چندمہینوں میں میٹرک کی تیاری کے لیے اچھی کوشش کی ہے۔روزانہ کم ازکم 13گھنٹے کلاس اورتدریس ومطالعہ میں صرف کریں،آپ کی محنت ولگن ان شاء اللہ آپ کوکامیابی سے ہمکنارکرے گی۔اس موقع سے جامع العلوم مظفرپورکے استاذحدیث حضرت مولانااقبال احمدصاحب نے ان طلبہ کونصیحت کرتے ہوئے کہاکہ علم نافع ایمان کے بعدبہت بڑی دولت ہے۔یہ روشنی ہے اورعلم ہی سے کامیابی ملے گی۔انہوں نے فرمایاکہ جس طرح گرمی اورتپش سے پریشان حال لوگ سایہ میں آرام کرتے ہیں اسی طرح تاریکی کے بجائے روشنی کی طلب میں رہتے ہیں۔اورروشنی وتاریکی یاتپش اورسایہ برابرنہیں ہوسکتے،اسی طرح علم اورجہالت برابرنہیں ہوسکتے۔علم ہی کوفوقیت حاصل ہے۔اس لیے علم کی طلب میں پوری کوشش کریں۔ان شاء اللہ کامیاب ہوں گے۔حفظ پلس اسکول،کٹہری،ساٹھی،ضلع مغربی چمپارن کے نظام تعلیم وتربیت کاجائزہ لینے کے بعداپنی خوشی کااظہارکرتے ہوئے فرمایاکہ ان شاء اللہ یہاں پڑھنے والے طلبہ عصری علوم میں بھی مہارت حاصل کریں گے اورنہ صرف ڈاکٹراورانجینئربنیں گے بلکہ آئی اے ایس کی دوڑ میں بھی کامیاب ہوں گے۔اس وقت ملک کو ایسے افرادکی ضرورت ہے جوعلم کے ساتھ اپنے کرداروعمل میں بھی بہترہوں،انہوں نے شمس ٹیچرٹریننگ کالج کے طلبہ وطالبات کے انٹرنل اکزام کودیکھ کراوریہاں کی تعلیمی نظام کوبہترپاکرکہاکہ یہاں بے ایڈ،ڈی ایل ایڈاورپارامیڈیکل کے تعلیم کانظم ہے،اس سے امیدہے کہ آئندہ یہ ادارے اورترقی کریں گے۔اوریہاں سے نکلنے والے طلبہ وطالبات ملک کی تعمیروترقی میں نمایاں کرداراداکریں گے۔

You might also like