Baseerat Online News Portal

دبئی: رحل کی مماثل سات منزلہ عمارت پر مبنی گیارہ لاکھ مطبوعہ کتب والی لائبریری کا افتتاح 16 جون کو۔

 

دبئی

شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے 2.72 ملین ڈالر سے قائم کردہ ایک نئی اور منفرد ڈیزائن کی لائبریری کا افتتاح کر دیا۔ محمد بن راشد لائبریری کے نام سے قائم کی گئی یہ لائبریری سات منزلہ عمارت پر محیط ہے۔ ریاستی خبر رساں ادارے (وام) کا اس بارے میں کہنا ہے کہ لائبریری پورے خطے میں نئی ثقافتی روشنی اور شعور کا ذریعہ بنے گی۔ جس کے نتیجے میں کتب بینی کو فروغ ملے گا۔

 

شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے لائبریری کی باقاعدہ لانچنگ سے پہلے اس کا دورہ کیا اور کہا ”آج ہم نے اپنی نئی نسل کے لیے دانش وثقافت کی عمارت کا افتتاح کیا ہے۔ یہ کتب بینی کے فروغ کا ذریعہ بنے گی۔ ہم انسانوں کو روشن دماغی سے مزین کرنا چاہتے ہیں۔”

 

شیخ آل مکتوم نے مزید کہا ”اچھی معیشت کے لیے علم ضروری ہے، سیاست کے لیے دانش لازمی ہے اور قوم کے لیے سیکھنا ضروری ہے۔ یہ سب کچھ کتب بینی سے ہی ممکن ہے”۔ انہوں نے مزید کہا ”اس لائبریری میں لائی گئی لاکھوں کتب سے ہم اپنا راستہ بنا سکتے ہیں، اپنی شناخت پا سکتے ہیں اور اپنی تہذیبی جڑوں کی شناخت کے ذریعے اپنے مستقبل کی تخلیق کر سکتے ہیں۔ ”

خیال رہے اس نئی طرز کی لائبریری میں گیارہ لاکھ مطبوعہ کتب کے علاوہ عربی اور دیگر زبانوں میں ڈیجٹل کتب بھی فراہم کی گئی ہیں۔ لائبریری میں چھ لاکھ مقالہ جات رکھے گئے ہیں۔ تیرہ ہزار مضامین، تین سو پچیس سال پر محیط واقعات اور تاریخ کے آثار جمع کیے گئے۔ جبکہ تہتر ہزار میوزک سکورر رکھے گئے ہیں اور پچہتر ہزار ویڈیوز رکھے گئے ہیں۔” اس ناطے یہ علاقے کی منفرد ترین لائبریری ہے۔

 

لائبریری دبئی کے سربراہ کے نام سے قائم فورم ”محمد بن راشد آل مکتوم گلوبل انیشیٹوز ” ایم بی آر جی آئی کے تحت لانچ کیے گئے منصوبوں کا حصہ ہے۔ اس کی تعمیر کا ڈیزائن رحل کے مماثل ہے جو روایتی طور پر قرآن پاک کی تلاوت کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

 

محمد بن راشد آل مکتوم لائبریری فائونڈیشن کے چئیرمین محمد المر کے مطابق دبئی کی محمد بن راشد لائبریری خطے اور دنیا بھر کی سب سے انوکھی پبلک لائبریری ہے۔”

You might also like