Baseerat Online News Portal

19جون 2022 کو دیوبند میں ہوگی دیوبند ویکیمیڈیا کے ممبران کی ملاقات

 

دیوبند 15 جون /بی این ایس

دیوبند کمیونٹی ویکیمیڈیا (DCW) نے دیوبند میں 19 جون کو اپنے ممبران کی ملاقات کی نشست طے کی ہےـ اس نشست میں ویکیپیڈیا اور ویکیمیڈیا سے مناسبت رکھنے والے کئی موضوعات پر گفتگو ہوگی.

 

دیوبند کمیونٹی ویکیمیڈیا، ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن سے الحاق شدہ بھارت سے تعلق رکھنے والے کئی ویکیمیڈیائی صارفین کا گروہ ہےـ اس کا مقصد عالمی سطح پر دیوبندی تحریک سے وابستہ اداروں اور علماء وغیرہ کو ویکیپیڈیا اور اس سے منسلک دیگر پروجیکٹس کے ذریعے منظرِ عام پر لانا ہےـ

 

 

دیوبند ویکیمیڈیا کمیونٹی کے بانی عاقب انجم عافی نے بصیرت آنلائن سے کہا کہ وہ خود اس مجلس میں شرکت کریں گےـ انہوں نے کہا کہ وہ دیگر کئی ویکیوں پر علمائے دیوبند کو متعارف کرنے کے لیے کوشش کررہے ہیں. اس سلسلے میں وہ سب سب پہلے عربی ویکیپیڈیا کے صارفین کے ہمراہ کام کرنے والے ہیں. دیگر منصوبے دیوبند کی ملاقاتی نشست میں طے ہوں گےـ

 

عاقب انجم عافی ایک سوانحی محقق ہیں اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فاضل ہیں. ان کا تعلق کشمیر سے ہے اور وہ گذشتہ تین سال سے ویکیپڈیا سے وابستہ ہےـ انہوں نے جولائی 2021 میں دیوبند کمیونٹی ویکیمیڈیا کی بنیاد رکھی. جنوری 2022 میں اس کو ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کی جانب سے منظوری ملی.

 

عاقب انجم عافی نے یہ بھی بتایا کہ وہ عالمی سطح پر دیوبندی علماء تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں. مولانا بلال علی انصاری نے دیوبند ویکیمیڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ”یہ اقدام میرے دل کے لیے بہت خاص ہے کیونکہ یہ ایک ایسا قرض ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو قاسمی علمی و روحانی سلسلے کی عظیم ہستیوں پر واجب الادا ہے۔“

You might also like