Baseerat Online News Portal

صفا ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کی حسب دستور قابل رشک کامیابی

صفا ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج ،شہر ممبئی کا ایک بہت ہی معروف اور مقبول دینی وعصری تعلیمی ادارہ ہے جس میں معیاری عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ باقاعدہ قرآن پاک مع تجوید، دینیات اور چنندہ طلبہ کے لیے حفظ قرآن کا بھی نظم ہے۔ یہ اسکول بفضلہ تعالیٰ روز اول سے اپنی تعلیمی اور تربیتی سرگرمیوں سے طلباء کے مستقبل کو روشن اور تابناک بنائے ہوئے ہے۔ الحمد للہ اس سال بھی اس اسکول کا دسویں وبارہویں کا رزلٹ شاندار، صد فی صدرہا۔

امسال ۱۲ ویں دفعہ اسکول کے طلبہ نے دسویں بورڈ کا امتحان دیا ۔کل ۸۳ طلبہ شریک ہوئے۔
۷۱ؕفیصد طلبہ فرسٹ کلاس پاس ہوئے، ۳۷ فیصد نےڈسٹنکشن (امتیازی) مقام حاصل کیا۔
مندھائ خدیجہ فیصل نے ۹۱ فیصد حاصل کرکے اول مقام حاصل کیا۔
اہم بات یہ رہی کہ اس سال اس ادارے سے عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ حفظ کرنے والے کل ۱۱ حفاظ طلبہ بھی امتحان میں شریک ہوئے اور سب فرسٹ کلاس پاس ہوئے۔چنانچہ حافظ سارنگ زہیر ابن محسن ۸۲ فیصد،حافظ ناگدہ والا بلال ابن اشفاق ۸۰ فیصد، حا فظ شیخ محمد علی احمد۷۶ فیصد، حافظ انصاری محمد تابش ابن طالب۷۶ فیصد،حافظ شیخ عمار ابن ابو برکات۷۵ فیصد،حافظ بندرکر مصطفی ابن عمران۷۱ فیصد،حافظ خان محمد دانش ابن ندیم۷۰ فیصد،حافظ نوساری والا احمد ابن جاوید۶۶ فیصد،حافظ موٹر والا یحیٰ ابن سلیم۶۶ فیصد،حافظ مندھائ رافع ابن عمران۶۲ فیصد اور حافظ انصاری عبدا لہادی ابن ایاز نے ۶۱ فیصد سے کامیابی حاصل کی۔
اب تک اس اسکول کے ۹۰ طلبہ ، قرآن حکیم کو اپنے سینوں میں محفوظ کر کے حاملین قرآن کی فہرست میں شامل ہوچکے ہیںجن میں ۹ نَو طلبہ نے ایک دن میں مکمل قرآن حفظ سنایا ہے۔
جب کہ امسال HSCامتحان میں ۷۶ طلبہ شریک ہوئے اور نتیجہ صد فیصد کامیابی کا رہا۔ شعبہ سائنس میں تپیدار شمیمہ بنت فخر الاسلام نے۸۴ فیصداور کامرس میں شیخ زینب عبد المجید نے ۹۰ فیصد اور آرٹس میں انصاری مریم محی الدین نے ۸۷ فیصد سے نمایاں کامیابی حاصل کی۔

You might also like