Baseerat Online News Portal

رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ مدھیہ پردیش کے ارکانِ عاملہ کا خصوصی اجلاس اختتام پذیر، ذمہ دارانِ مدارس کو نظم و نسق میں بہتری لانے کی تاکید

بھوپال: 16جون 2022ء (پریس ریلیز)

جامعہ اسلامیہ عربیہ مسجد ترجمہ والی بھوپال میں بروز جمعرات بعد نماز مغرب رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ مدھیہ پردیش کی عاملہ کی میٹنگ زیر صدارت مولانا مفتی محمد احمد خان صاحب صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ مدھیہ پردیش منعقد ہوئی، جس میں رابطہ مدارس کو مزید فعال بنانے، مدارس کے نظام تعلیم و تربیت کو بہتر بنانے، در پیش اندرونی و بیرونی مسائل اور دیگر امور پر غور و خوض کرکے یہ طے کیا گیا کہ صوبہ میں زون کمیٹی کا قیام عملا طے کیا جائے جس کے لیے زون کمیٹیاں ترتیب دی گئی اور اس کے صدر بھی مقرر کیے گئے جو اپنے اپنے زون میں جلد از جلد کمیٹی تشکیل دیں گے نیز ضلعی سطح پر بھی کمیٹیاں قائم کریں گے، اور زون میں تمام مدارس کا معائنہ کرکے جو بھی کمی ہو اس کو دور کریں گے، تدریب المعلمین کا باقاعدہ نظم کیا جائے جس کے لئے دارالعلوم دیوبند سے دو اساتذہ کرام کو مدعو کیا جائے، داخلہ کے وقت تمام مدارس اس بات کا خیال رکھے کہ قانونی اعتبار سے کاغذی کارروائی پوری ہو، دوسرے مدرسہ سے اگر کوئی بچہ داخلہ لینے آئے تو اس مدرسے کے ذمہ دار سے رابطہ قائم کرکے اس کا اخلاقی کردار معلوم کریں، حساب و کتاب صاف شفاف ہو، سالانہ حساب کا آڈٹ ہو، اور ہر ایک چیز کا ریکارڈ محفوظ رکھا جائے۔ دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم کا بھی نظم قائم کیا جائے، ہر ضلع کے مدارس کا سروے ہو جو مدارس ضابطے کے تحت ہوں صرف ان کو ہی تصدیق جاری کی جائے، زون اور ضلع کے ذمہ دار سال میں دو مرتبہ اپنے علاقے کے مدارس کا معائنہ کرکے تعلیمی جائزہ لیں اور جو کمیاں پائی جائیں ان پر تنبیہ کی جائے اور ہر چیز منظم شکل میں ہونے پر انعام سے نواز کر حوصلہ افزائی کی جائے۔ صوبائی دفتر سے ضروری دستاویز کا ایک خاکہ تیار کیا جائے۔
اس اجلاس میں مولانا مفتی محمد احمد خان (صدر رابطہ مدراس اسلامیہ عربیہ ایم پی)، مولانا قاضی ابو ریحان فاروقی اندور (نائب صدر رابطہ مدراس اسلامیہ عربیہ ایم پی)، حافظ و قاری محمد تقی اجین، مفتی سمش الدین سیہور، مولانا مفتی ذکاء اللہ اندور، مولانا سلامت اللہ کھنڈوہ، محی الدین عرف ببو بھائی دیواس، مولانا محمد افضل شاجاپور، قاضی ظہیر الدین رائسین، مفتی مظہر مالوہ، مولانا مفتی ضیاء اللہ قاسمی، مفتی رشید الدین قاسمی، مولانا اسحاق قاسمی، حاجی عبد المجید سالار، مولانا عبدالودود قاسمی، مولانا محمد عابد مظاہری، مفتی محمد تبریز جامعی، مولانا اسحاق سالیہ، مفتی رضوان ہردو، مفتی علی احمد قاسمی ودیشہ، مولانا قاضی انیس گنا، مفتی ابو الکلام بکائن، قاری محمد آصف، غازی عبد الصمد اور مختلف مدارس کے ذمہ داران موجود رہے۔

You might also like