اگنی پتھ اسکیم واپس نہیں لی جائے گی اورنہ ہی پرتشدد احتجاج کرنے والوں کو فوج میں بھرتی کیا جائے گا!

نئی دہلی: فوج میں عارضی تقررات کے خلاف ملک بھرمیں جاری احتجاج کے دوران تینوں مسلح افواج کی جانب سے آج یہ واضح کیا گیا ہے کہ اگنی پتھ اسکیم کو واپس نہیں لیا جائے گا اور اس کے خلاف پرتشدد احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو افواج میں بھرتی نہیں کیا جائے گا۔ اگنی پتھ یوجنا کے خلاف ملک بھر میں ہو رہے مشتعل اور پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی قیامگاہ پر تینوں افواج کے سربراہان کی موجودگی میں آج ہوئے اجلاس میں یہ اہم فیصلہ لیا گیا۔اجلاس کے بعد فوجی امور کے محکمہ کے اڈیشنل سکریٹری لیفٹننٹ جنرل انل پوری اور تینوں افواج کے سینئرعہدیداروں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔