Baseerat Online News Portal

بیرسٹر اسدالدین اویسی پہنچے رانچی کے شہداء کے گھر

رانچی : بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے پیغمبر اسلام صلعم کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس فائرنگ میں جاں بحق لڑکوں کے ارکان خاندان سے آج ملاقات کی۔ واضح رہے کہ حال ہی میں جھارکھنڈ کے 16 سالہ مدثر اور 22 سالہ ساحل کو رانچی پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ صدر مجلس نے مرحومین کی ارکان خاندان سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا، صدر مجلس نے ان سے واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں۔پولیس نے ان دونوں کے قتل کے حوالے سے نہ تو ایف آئی آر درج کی ہے اور نہ ہی کوئی کارروائی کی ہے جس پر بیرسٹر اویسی نے ناراضگی جتائی۔

You might also like