Baseerat Online News Portal

مہاراشٹرمیں نئی حکومت کی تشکیل،ایکناتھ شندے وزیراعلیٰ اورفرنویس نائب وزیراعلیٰ

ممبئی(اسٹاف رپورٹر) گذشتہ کئی دنوں سے مہاراشٹرمیں سیاسی اتھل پتھل کاخاتمہ ہوچکاہے۔شیوسیناکے باغی لیڈرایکناتھ شندے نے وزیراعلیٰ اورمہاراشٹرکے سابق وزیراعلیٰ دیوندرفرنویس نے نائب وزیراعلیٰ کے حیثیت سے آج راج بھون میں حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب شام ۷بجے راج بھون میں منعقدکی گئی۔واضح رہے کہ پہلے یہ بات سامنے آرہی تھی کہ دیوندرفرنویس وزیراعلیٰ بنیں گے اورایکناتھ شندے نائب وزیراعلیٰ ہوں گے لیکن بی جے پی نے ماسٹراسٹروک لگاتے ہوئے شیوسیناکے باغی ایکناتھ شندے کووزیراعلیٰ بنادیا اورسابق وزیراعلیٰ فرنویس کونائب وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حکومت میں شامل ہونے کی ہدایت کی۔حالاںکہ اس سے پہلے فرنویس نے واضح کردیاتھاکہ بی جے پی حکومت میں شامل نہیں ہوگی وہ باہرسے اپنی حمایت جاری رکھے گی۔

You might also like