Baseerat Online News Portal

ریلوے لائن سے لڑکی کی سرکٹی لاش برآمد

جالے(محمدرفیع ساگر؍بی این ایس) لہیریاسرائے سرائے تھانہ علاقہ کے لہیریاسرائے-دربھنگہ ریلوے لائن پر واقع گمٹی نمبر 22 کے قریب بدھ کی رات ایک 15 سالہ نامعلوم نابالغ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔لڑکی کا سر جسم سے بالکل الگ تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ریلوے لائن کے بازو والی سڑک پر پانی آنے کی وجہ سے مقامی لوگ ریلوے لائن پر ہی اپنا راستہ بنائے ہوئے ہیں۔ کچھ لوگ گزر رہے تھے تو ان کی نظر لاش پر پڑی۔ انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ اس کے بعد لہیریاسرائے کے ایس ایچ او مدن پرساد کے علاوہ بہادر پور اور بیتا او پی کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایم سی ایچ پہنچا دیا ۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لڑکی کی لاش کو شناخت کے لئے محفوظ رکھ لیا گیا ہے۔تاہم لڑکی کی شناخت نہیں ہوپائی تھی۔وہ جنس پینٹ اور ٹاپ پہن رکھی تھی۔

 

You might also like