کورونا کے دوران لیے گئے قرض کی ای ایم آئی کی ادائیگی

متاثرین کی مدد کےلیے آئی سی سی اے اے آگے آئی
ممبئی۔۳۰؍ جون: کورونا کے دوران جن لوگوں نے بینکوں سے قرض لیے ہیں اور کاروبار متاثر ہونے کی وجہ سے اس کی ای ایم آئی بھرنے میں دشواری ہورہی ہے ایسے لوگوں کی مدد کےلیے انڈین چیمبرس آف کامرس فار افرنیٹوایکشن آگے آئی ہے، آج پریس کلب میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں مسٹر سنجے دوبے مسٹر ہریش پرمار نے بتایاکہ کورونا کے دوران بہت سے لوگوں نے بینکوں سے قرض لیے اور کاروبار نہ چلنے کی وجہ سے انہیں قسطیں بھرنے میں دشواری ہورہی ہے ایسے لوگوں کو ای ایم آئی کی ادائیگی میں سہولت پیدا کرنے میں مدد کےلیے آئی سی سی اے اے آگے آئی ہے، انہوں نے بتایاکہ جو لوگ قرض ادا کرنے کےلیے تیار ہیں لیکن ان کی پوزیشن ایسی نہیں ہے کہ وہ ای ایم آئی کی قسطیں بھرسکیں ایسے لوگ ہم سے رابطہ کریں تو ہم بینکوں سے بات کرکے ان کےلیے سہولت پیدا کرسکتے ہیں، انہو ںنے بتایاکہ بہت بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو قرض ادا کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کے کاروبار کو نقصان پہنچا ہے ، ہم ان کے معاملات کو حل کراسکتے ہیں۔