جہان بصیرتنوائے خلق

پاکستان کو امریکہ اور چین کی سیاسی شہہ

مکرمی!
چین اور پاکستان کے درمیان ۲؍ارب ڈالر کے معاہدے ہوئے ہیں، معاہدے کے تحت پاکستان میں چینی کمپنیاں ۲؍ارب ڈالر کی مالیت سے انفراسٹرکچر کے منصوبے شمسی توانائی پر کام کریںگے۔ دوسری جانب امریکہ پاکستان کو ہیلی کاپٹر دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ پاکستان کو ہر طرح سے فوجی اعتبار سے مضبوط کرنے میں اپنی پوری جدوجہد کررہا ہے؛ لیکن امریکہ اور چین پاکستان پر اس طرح کیوں مہربان ہیں؟ حقیقت یہ ہے کہ یہ تینوں ممالک ایک دوسرے کی نیت سے اچھی طرح واقف ہیں کیونکہ سیاست میں کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک کے ساتھ اگر کچھ کرتا ہے تو اس میں اس کے اپنے مفادات کارفرماں ہوتے ہیں۔ وہ بات دیگر ہے کہ مفادات ایک دوسرے سے کتنے مختلف ہیں؛ لیکن امریکہ اور چین کی سیاسی حکمت عملی کے تحت پاکستان پر اس طرح مہربان ہونا ہندوستان کے خلاف درپردہ سازشی عمل ہے کیونکہ چین اور امریکہ ہندوستان کے خلاف پاکستان کو ہر طرح سپورٹ کرتے آرہے ہیں اور پاکستان کا سیاسی طریقہ کار جس طرح ہندوستان کے ساتھ ہے اس کو ہندوستان کافی عرصے سے برداشت کرتے ہوئے اپنی رواداری کا ثبوت پیش کرتا آرہا ہے۔
امریکہ کے ساتھ ہندوستان نے ہمیشہ اچھے سیاسی تعلقات کا عمل جاری رکھا ہے؛ لیکن امریکہ ہند کے خلاف پاکستان کو اس طرح سپورٹ کرتا ہے کہ پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم پٹھانکوٹ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات کے لیے ہندوستان آئی؛ لیکن جس طرح ہند کیساتھ وعدہ کیا گیا تھا کہ اس مذکورہ حملے کی تحقیقات کے لیے ہندوستانی تحقیقاتی ٹیم بھی پاکستان جائے گی؛ لیکن پاکستان نے ہند کی ٹیم کو پاکستان آنے سے منع کر دیا اور اس نے اپنی رپورٹ میں پٹھانکوٹ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کو ہندوستان کا ایک ڈرامہ قرار دیا ہے۔ پاکستان کا ہمیشہ اس طرح کا فریبی عمل ان دونوں مذکورہ ممالک کی پشت پناہی کا نتیجہ ہوتا ہے۔ اس طرح مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں چین پاکستان کو جس طرح کی سیاسی پٹی پڑھاتا ہے پاکستان اس پر عمل کرتے ہوئے درپردہ اس کوشش میں رہتا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلے میں چین کو ایک فریق کے طور پر شامل کیا جائے کیونکہ چین نے ۱۹۶۲ء کی جنگ کے دوران اور اس کے بعد کشمیر کے بہت بڑے حصہ پر قبضہ کرلیا ہے۔ اس طرح چین کو شامل کرنے سے ان دونوں ممالک کو بھی فائدہ ہوگا۔ حالانکہ ہندوستان اس مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلے میں کسی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا۔
حکیم سراج الدین ہاشمی
ہاشمی دواخانہ۔ محلہ قاضی زادہ، امروہہ
e-mail:info@hashmi.com
M. 9058058077

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker