Baseerat Online News Portal

چیف اکرام الدین کا بلوچستان میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس۔

شہدا کی جانب سے بلوچستان میں کی گئی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ

جرمن(انٹرنیشنل ڈسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے افواج پاکستان کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا جس میں کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور چھ دیگر اعلی افسران نے جام شہادت نوش کیا انہوں نے کہا کہ کور کمانڈر کوئٹہ جنرل سرفراز علی، میجر جنرل امجد حنیف سمیت اعلی افسران اور جوانوں کی شہادت پر پوری قوم رنجیدہ ہے انہوں نے کہا کہ فوجی ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہیں شہدا کی جانب سے صوبہ بلوچستان میں کی گئی عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی.بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی حادثے میں شہید شہدا کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں اللہ تبارک و تعالی افواج پاکستان کے جوانوں کو ہمیشہ سلامت رکھے اور اللہ تعالی وطن عزیز پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا دیں۔آمین

You might also like