Baseerat Online News Portal

امریکا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ موخر کردیا۔

چین کیساتھ بڑھتے تناؤسے بچنے کیلئے امریکا کی جانب سے میزائل کا تجربہ کچھ روز کیلئے موخر کیا گیا ہے۔

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ موخر کردیا، میڈیا کے مطابق امریکا نے  تائیوان کشیدگی کے تناظر میں منٹ مین 3 میزائل کا تجربہ موخر کیا،رپورٹس کے مطابق چین کیساتھ بڑھتے تنا ئو سے بچنے کیلئے امریکا کی جانب سے  میزائل کا تجربہ کچھ روز کے لیے موخر کیا گیا ہے،دوسری جانب اس خبر پر امریکی محکمہ دفاع  پینٹاگون حکام کا ابھی کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

You might also like