جہان بصیرتنوائے خلق

خدارامکتب اورمدرسہ کواختلاف کامرکزنہ بنائیں

مکرمی!
تقریبا 5ماہ قبل شہر نلگنڈہ میں ایک عالم صاحب،اور ان کے بہنوئی(جو تبلیغی جماعت سے منسلک ہیں)دونوں ملکر ممبئی میں چل رہے دینیات کے نصاب کو شہر نلگنڈہ کے بعض مساجد میں شروع کیا،بعض ہمارےتبلیغی امیروں کو اور ان امیروں کی جو سنتے ہیں یعنی مامورین کو یہ بات سمجھانے کی کوشش کی گئی کہ یہ نظام مرکز نظام الدین کا پسند کیا ہوا ہے اور حضرت مولاناسعد صاحب مدظلہ نے اس کو پسند فرمایا ہے اور مرکز سے اسی مکتب کو چلا نے پر زور دیا جارہاہے،اب یہ امیر اور مامورین کو سالے بہنوئی نے جو بات انہیں سمجھائی ہے اسکی تبلیغ شروع کردئے ہیںاور کم علمی کی وجہ سے مشوروں میں اسکو اٹھایا جارہاہےاور جہاں اس قسم کا مکتب شروع ہوا وہاں کے عالم صاحب کی ،حافظ صا حب کی نگرانی کی جارہی ہے،بندہ بھی الحمد للہ 30 سال سے جماعت کے کام سے منسلک ہے۔شہر نلگنڈہ اور ریاست کے بڑوں اور پرانوں کے ساتھ کئی اسفار ہوئے ہیں،مرکز سے جو مکتب کے سلسلہ میں بات آئی ہے وہ اس مکتب کی ہرگز نہیں ہے ،اور حد تو یہ ہے کہ شہر کے مرکز کو اسکے لیئے استعمال کیا جارہاہےاور یہ بات عام کیجارہی ہے کہ مکتب کی ذمہ داری کام کرنے والوں کی ہے اور سال لگائے ہوئے عالموں کو اپنی تائید میں پیش کررہے ہیںاور جس مسجد میں امام صاحب مذکورہ مکتب شروع کر نے سے انکار کردیںتو وہاں کمیٹی والوں سے الگ ملکر امام اور کمیٹی والوں میں نا اتفاقی پیدا کی جارہی ہے،اور اس مکتب کا اتنا ڈرامہ کیا جارہاہے کہ ہماری اتنی عمر ہوچکی ہم نے آج تک کسی مدرسہ یا حقیقی مکتب کی اتنی تشہیر نہیں دیکھی ہر مسجد کے پاس روڈ جام کرکے ڈرامہ کیا جارہاہےاسطرح روڑ جام کرنا ےبلیغ میں ہے ہی نہیں اور یہ تو تکلیف دینا ہےاور اس سے بڑی بات یہ ہے کہ عورتوں کو جمع کیا جارہاہے، اور نئے نوجوان جو جماعت میں وقت لگائے ہیں ان کو دین کا کام ہے، مرکز کا کام ہے کہ کر ان سے مختلف کام لیئےجارہے ہیں اور اپنا الّو سیدھا کیا جارہاہے تمام وقت لگائے ہوئے ساتھیوں سے میری گزارش ہے کہ اپنا وقت زیادہ سے زیادہ مسجد وارجماعت کو مضبوط کرنے میں لگائیں،اور مرکز نظام الدین سے جس مکتب کی بات ہوئی ہے اسی مکتب کو مضبوط کرنے کی فکر کریں۔اور گمراہی اور فتنہ کا سبب بننے سے اللہ میری اور ساری امت کی حفاظت فرمائےآمین۔
والسلام
عبد الرزاق
نلگنڈہ،تلنگانہ

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker