ہندوستان

ملک میں گرمی کی شدید لہر، 100 سے زائد افراد ہلاک

نئی دہلی ۔ 21 اپریل (یو این این) ملک میں گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ حکام کے مطابق گرمی کی شدت کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں جبکہ تعمیرات جسیے بیرونی کام روک دیے گئے ہیں۔ بھارت میں عام طور پر گرم ترین مہینے مئی اور جون ہوتے ہیں مگر بعض ریاستوں میں قبل از وقت ہی شدید گرمی کا آغاز ہو گیا ہے اور درجہ حرات 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔ بھاحکام کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ ریاست تلنگانہ میں 45 افراد ہلاک ہوئے جبکہ آندھرا پردیش میں 17 اور اوڑیسہ میں 43 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker