ہندوستان

جب راہل نے کہا : میں تو تھک گیاہوں ، اب آپ ہی پرینکا کو سیاست میں آنے کیلئے کریں راضی

امیٹھی :۲۲؍اپریل: (یواین آئی) کانگریس کی انتخابی حکمت عملی بنانے کے لئے پرشانت کشور (پی کے) کی تقرری کے بعد پرینکا گاندھی کے سرگرم سیاست میں آنے کی قیاس آرائیوں کے درمیان پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ پرینکا کو منانے کی ذمہ داری کارکنوں کو اب اپنے ہاتھ میں لے لینی چاہیے۔اپنے پارلیمانی حلقہ کے دو روزہ دورے کے آخری دن مسٹر گاندھی نے آج یہاں گھورہا گاؤں میں چنا چٹنی کے گاوں والوں کے ساتھ چوپال لگائی۔ چوپال میں موجود لوگوں نے پرینکا کو سیاست میں لانے کا مطالبہ ایک بار پھر دہرایا تو مسٹر گاندھی نے کہا کہ میں تو پرینکا سے کہتے کہتے تھک گیا ہوں. کہتا بھی رہتا ہوں. پر وہ خود ہی نہیں آ رہی ہے۔ اب آپ لوگ ہی انہیں منائیں اور تیار کریں کہ وہ سرگرم سیاست میں آئیں۔مسٹر راہل گاندھی نے باتوں ہی باتوں میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر بھی طنز کیا۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں جب میں بولتا ہوں تو آر ایس ایس والوں کو بہت غصہ آتا ہے. مودی جی چڑھ جاتے ہیں اور ناراض ہوتے ہیں۔ آپ لوگ ہی بتائیں کہ میں لوک سبھا میں کیا معاملہ اٹھاوں۔انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ وہ ابھی سے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہو جائیں اور لوگوں سے رابطہ کرکے ان کے مسائل معلوم کریں اور انہیں حل کرنے کی کوشش کریں۔ کانگریس میں باصلاحیت کارکنوں کی کوئی کمی نہیں ہے جن کی بدولت پارٹی انتخابات کے ذریعے ایک بار پھر ریاست میں اپنی زوردار موجودگی درج کرا سکتی ہے۔مسٹر گاندھی بعد میں بھادر میں سڑک حادثہ میں زخمی ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک سنگھ ہٹلر کی عیادت کے لئے گئے اور سڑک حادثہ میں مرنے والے اوم پرکاش سنگھ، گرہ پرکاش سنگھ اور ہری نرائن سنگھ کے گھر والوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرنے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker