ہندوستان

نہیں تھم رہا این آئی ٹی تنازع ، اب طلبہ بضد ، امتحان کے لئے بھی نہیں لوٹیں گے

سری نگر ۲۲؍اپریل: (پردیش ۱۸) این آئی ٹی سرینگر کا تنازعہ فی الحال تھمتا ہوا نظر نہیں آ رہا ہے۔ بیرونی ریاستوں کے طلبہ اب کشمیرواپس جانے کو تیار نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ این آئی ٹی میں ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کرکٹ میچ کے بعد کشیدگی شروع ہوئی تھی ۔این آئی ٹی کے غیر کشمیری طلبہ جموں پریس کلب کے باہر دھرنا پر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ یہ طلبہ کشمیر این آئی ٹی میں واپس جانے کو تیار نہیں ہیں۔ یہ طلبہ اپنے مطالبات پر بضد ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ کشمیر این آئی ٹی میں سیکورٹی فراہم کرائی جائے اور طلبہ کے ہر مطالبات تسلیم کئے جائیں ۔ واضح رہے کہ 25 اپریل سے ان طلبہ کا امتحان ہونے والا ہے۔ایک طالب علم نے بتایا کہ ان کے کسی بھی مطالبہ کو تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔ طلبہ کیمپس میں سی آر پی ایف کی تعیناتی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ کیمپس میں ٹیچر دیگر ریاستوں سے ہیں۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جائیں گے ، ہم واپس نہیں جائیں گے۔کشمیر میں کشیدگی کے بعد بیرونی ریاستوں کے تمام طلبہ واپس اپنے گھروں کو لوٹ گئے تھے اور انتظامیہ نے ان کو امتحان بعد میں دینے کیلئے کہا تھا ، لیکن اب یہ طلبہ امتحان نہیں دینا چاہتے ہیں کیونکہ ان کا سب سے اہم مطالبہ طلبہ کی سیکورٹی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker