ہندوستان

اروناچل پردیش میں چٹان گرنے سے 15 مزدورہلاک

تلاش اور راحت رسانی کا کام جاری
ایٹانگر ۲۲؍اپریل: (یواین آئی)اروناچل پردیش کے توانگ ضلع میں بومندر کے نزدیک آج صبح چٹان گرنے سے 15 مزدور ہلاک اور ایک سنگین طور سے زخمی ہوگیا۔ تلاش اور بچاؤ کام کی نگرانی کرنے والے توانگ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے ٹیلی فون پر بتایا ہے کہ یہ حادثہ علی الصبح ہو ا جب پہاڑ کا ایک بڑا حصہ مزدوروں کے خیمہ پر گرگیا۔انہوں نے بتا یا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب تمام مزدور گہری نیند سورہے تھے۔ یہ سبھی آسام کے رہنے والے تھے اور ایک عمارت کی تعمیر میں مزدوری کرنے یہاں آئے ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اب تک موقع سے 15 لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں اور تلاشی مہم چلائی جارہی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ ایک شخص کو ملبہ سے نکال کر نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker