ہندوستان

کنہیا کی ضمانت کی خلاف ورزی کی درخواست کو لے کر آپ- دہلی پولیس آمنے سامنے

نئی دہلی28اپریل(بصیرت نیوزسروس)
جے این یو اسٹوڈنٹ یونین کے صدرکنہیا کمار کو ملی عبوری ضمانت منسوخ کرنے کا مطالبہ والی پٹیشن پر سماعت کے دوران آپ حکومت اور دہلی پولیس کے درمیان دہلی ریاست کی نمائندگی کو لے کر دہلی ہائی کورٹ میں جھڑپ ہو گئی۔جسٹس پی ایس تجی کی بنچ کے سامنے سماعت کے دوران دہلی حکومت کے سینئر وکیل راہل مہرا نے وکیل شیلندر ببر اور انل سونی کی موجودگی پر اعتراض کیا جنہیں معاملے میں نمائندگی کے لئے دہلی پولیس نے خصوصی پبلک پراسیکیوٹر(ایس پی پی )مقرر کیا ہے۔مہرا نے بنچ سے کہا کہ مجھے ان کی موجودگی پر اعتراض ہے۔اس کے بعد ببر نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے انہیں اس معاملے میں پولیس کی نمائندگی کرنے کے لئے خصوصی پبلک پراسیکیوٹر مقرر کیا ہے۔بہر حال عدالت نے مبینہ طور پر ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے کے لئے کنہیا کو ملی عبوری ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست پرچارہفتے کے اندر جواب دینے کوکہاہے۔عدالت نے کہا کہ آپ کے جواب میں آپ جو کہنا ہے وہ کہئے،میں ہر چیز تحریر میں چاہتا ہوں۔عدالت نے کہاکہ یہ انصاف کے مفاد میں ہو گا کہ راہل مہرا اور شیلندر ببر دونوں چار ہفتے کے اندر اپنے جواب داخل کریں۔عدالت نے سماعت کی اگلی تاریخ 19جولائی مقرر کی ہے۔سماعت کے دوران مہرا نے بنچ سے کہا کہ درخواست گزاروں کو اس طرح کی درخواست دائر کرنے میں پہلے عدالت کو اپنی پوزیشن سے مطمئن کرنا ہوگا۔مہراکی طرف سے درخواست گزاروں کی وابستگی کامسئلہ اٹھانے پر بنچ نے کہا کہ پہلے ہمیں جواب دینے دیجئے،آپ کو جو بھی کہنا ہے اپنے جواب میں کہئے۔بنچ نے کہا کہ ان اعتراضات(مہراکی طرف سے درخواست گزاروں کی وابستگی کے بارے میں اٹھانے اور پولیس کی جانب سے ایس پی پی کے پیش ہونے پر)کو زبانی طور پر قبول نہیں کیا جا سکتا۔آپ حکومت نے پہلے عدالت سے کہا تھا کہ طالب علم رہنما نے ضمانت کی کسی شرط کی خلاف ورزی نہیں کی۔پولیس نے پہلے کہا تھا کہ کنہیا کو ملی عبوری ضمانت منسوخ کرنے کا مطالبہ والی پٹیشن پر وہ حقائق کی تصدیق کئے بغیر تبصرہ نہیں کر سکتی اور وہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ کیا کسی ضمانت کی شرط کی خلاف ورزی ہوئی ہے یا نہیں۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker