ہندوستان

طلاق ثلاثہ کے وقوع پر جمہورصحابہ،ائمہ اربعہ اورفقہاء کااتفاق

قرآن واحادیث سے ثابت طلاق ثلاثہ کے انکار کے حوالے سے طاہر محمود کا بیان قابلِ مذمت : مفتی عبدالواحد قاسمی
نئی دہلی28اپریل(بصیرت نیوزسروس)
’تین طلاق‘ چاہے ایک مجلس میں دی جائے یا متعدد اوقات میں وہ تین ہی واقع ہوتی ہیں،جماعت صحابہ ،جمہور فقہاء،ائمہ اربعہ اوراکابرین علماء امت کا اس مسئلہ پراجماع ہے اور امت کا سواد اعظم طلاق ثلاثہ کی اسی حیثیت کو تسلیم کرتا ہے۔تاہم قرآن کے اشارہ النص اور صحاح ستہ کی متعدد حدیثوں سے ایک مجلس میں تین طلاق کے وقوع پر دلائل موجود ہیں اور اس پرجمہور علماء کا اجماع ہے۔لہذا اس طرح کے غیر ضروری مسائل اخبار میں دینے کے بجائے اس پر صاف دل سے مطالعہ ہوناچاہئے تاکہ اس نازک دور میں ہم خود مسلم پرسنل لاء میں مداخلت کا سبب نہ بن جائیں۔اسی اسلامی نقطۂ نظر پر گزشتہ روزاردو اخبار میںطلاق ثلاثہ کے حوالے سے پروفیسر طاہر محمود کا یہ بیان نہایت قابل ِمذمت ہے کہ ’طلاق ثلاثہ کا اثر صرف ایک طلاق تک ہی محدود ہے‘۔ موصوف نے بڑی بے باکی کے ساتھ اس مسئلے کو قرآن سے ثابت کرنے کی کوشش کی ہے اورسائرہ بانو کیس پر عدالت عظمی کے فیصلے پر پیش گوئی کرتے ہوئے دیگر مسلم ممالک کے مبینہ قانون کو وجہ ِ جواز کے طورپرپیش کیا ہے۔اگر موصوف کو قرآن وحدیث اور عمل صحابہ کا تفصیلی مطالعہ ہوتا تو شاید وہ ایسا دعویٰ نہ کرتے۔اسلام میں طلاق ایک بامقصد عمل ہے اور شریعت نے یقینا اس کے کچھ اصول وضوابط مقرر کئے ہیں جو ایک مہذب اور متمدن معاشرہ کی ترقی میں معاون ہیں۔یہ باتیں ولی اللہی دارالافتاء وآن لائن فتوی کے صدر مفتی آصف اقبال قاسمی نے کہی۔اس موقع پردارالافتاء کے سینئر مفتی عبدالواحد قاسمی نے موصوف پروفیسر کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی مسائل پر تبصرہ اسلامی علوم سے گہری وابستگی کا متقاضی ہے اور شاید موصوف زعفرانی زبان بول رہے ہیں۔انھوں نے مزیدکہاکہ حالات حاضرہ کے تناظر میں علماء امت کو مل بیٹھ کر طلاق کی کثرت کے تدارک کا سامان تلاش کرنا چاہئے۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker