ہندوستان

کجریوال نے پوچھا، کانگریس لیڈروں کے خلاف سی بی آئی چھاپہ کیوں نہیں مارتی؟

نئی دہلی28اپریل(بصیرت نیوزسروس)
دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے آج آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر سودا معاملے میں وزیر اعظم کی خاموشی پر سوال اٹھایا اور حیرت کا اظہار کیا کہ سی بی آئی معاملے سے منسلک کانگریسی لیڈروں کے خلاف چھاپہ ماری کیوں نہیں کرتی ہے۔کجریوال نے سوال کیا کہ اطالوی عدالت کے حکم میں جو نام ہیں کیا انہیں فوری طور پر گرفتار کرکے ان سے پوچھ گچھ نہیں کرنی چاہئے؟۔دہلی کے وزیر اعلی نے کانگریس سربراہ سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا کا حوالہ دیتے ہوئے ٹوئٹر پر کہا کہ وزیر اعظم آگسٹا پر خاموش کیوں ہیں؟ بی جے پی نے پہلے واڈرا کو چھوڑا اور اب آگسٹا میں کانگریس کے پوری اعلی قیادت کو بچا رہی ہے؟ ۔انہوں نے یہ بھی ٹویٹ کیا کہ اطالوی عدالت کے حکم میں جو نام آئے ہیں، کیا انہیں فورا گرفتار کرکے ان سے پوچھ گچھ نہیں کرنی چاہئے؟ سی بی آئی نے میرے یہاں پر چھاپہ مارا لیکن کانگریس لیڈروں پر کوئی چھاپہ ماری نہیں ہوئی۔گزشتہ سال دسمبر میں سی بی آئی نے مبینہ بدعنوانی کے ایک معاملے میں کجریوال کے پرنسپل سکریٹری راجندر کمار کے دفتر پر چھاپہ مارا تھا۔کجریوال نے تب الزام لگایا تھا کہ وزیر اعظم نے سی بی آئی سے دہلی سیکریٹریٹ پر چھاپہ مروایا ہے۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker