ہندوستان

ہندوستان نے برطانیہ سے مالیا کو واپس بھیجنے کی درخواست کی

نئی دہلی28اپریل(بصیرت نیوزسروس)
ہندوستان نے وجے مالیا کا پاسپورٹ رد کئے جانے اور ان کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ کاحوالہ دیتے ہوئے برطانیہ سے انہیںیہاں واپس بھیجنے کی درخواست کی ہے۔مالیا کی کنگ فشر ایئر لائنس پر9400کروڑ روپے سے زیادہ کے بینک قرض ادائیگی میں چوک کا الزام ہے۔وزارت خارجہ نے زوردیاکہ ہندوستان برطانیہ کے افسران کے ساتھ مالیا کو واپس بھیجنے کے معاملے پر بھی مزید رابطے میں رہے گا۔وزارت خارجہ کی طرف سے مالیا کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کے چار دن بعد وزارت کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہاکہ وزارت نے دہلی میں برطانیہ کے ہائی کمیشن کو خط لکھ کر وجے مالیا کو واپس بھیجنے کی اپیل کی ہے تاکہ منی لانڈرنگ اگینسٹ ایکٹ2002کے تحت ان کے خلاف جاری تحقیقات میں ان کی موجودگی کویقینی بنایاجائے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں واقع بھارتی ہائی کمیشن بھی برطانیہ کے وزیر اور مشترکہ آفس سے اس سلسلے میں بات کرے گا۔دو مارچ کو بھارت سے برطانیہ روانہ ہوئے مالیا برطانیہ میں اور ٹھہرنے کی اجازت کے لئے وہاں کے افسران سے بات کر سکتے ہیں یا پاسپورٹ کی معطلی کوچیلنج دے سکتے ہیں۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker