ہندوستان

مودی کی ڈگری پرمعلومات دینے سے انفارمیشن کمشنرکوہچکچاہٹ کیوں؟

کجریوال کانیاوار،وزیراعظم کی تعلیمی لیاقت عام کرنے کامطالبہ
نئی دہلی28اپریل(بصیرت نیوزسروس)
دہلی وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے پی ایم نریندرمودی پرنیاحملہ بولتے ہوئے مرکزی انفارمیشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کی تعلیم سے منسلک معلومات کو عام کیا جائے۔مرکزی انفارمیشن کمشنر کو لکھے خط میں کیجریوال نے کہاہے کہ الزام لگا رہے ہیں کہ پی ایم نریندرمودی جن کے پاس کوئی ڈگری نہیں ہے ایسے میں پورے ملک کے عوام جانناچاہتی ہے پھر آپ نے ان کی ڈگری سے متعلق معلومات عام کرنے سے انکارکر دیا۔آپ نے ایسے کیوں کیا؟ ۔یہ تو غلط ہے۔یہی نہیں اروندکجریوال نے اس خط کے ذریعہ پی ایم مودی ہی نہیں بلکہ انفارمیشن کمیشن پر بھی سوال کر دیئے ہیں۔کجریوال نے کہا کہ آپ میری تو ساری معلومات عام کرنا چاہتے ہیں جس پرمجھے کوئی اعتراض نہیں، لیکن پی ایم مودی جی کی ڈگری سے منسلک معلومات آپ چھپانا چاہتے ہیں۔ایسا کرنے سے عوام کے ذہنوں میں شک پیدا ہوگا کہ کیا کمیشن کامنصفانہ طرزعمل ہے؟ ۔کیجریوال نے مرکزی انفارمیشن کمشنر کو تلخ لہجے میں لکھا ہے کہ مجھ سے متعلق معلومات کے ساتھ پی ایم مودی کی ڈگری سے منسلک معلومات عام کرنے کی ہمت دکھائیں۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker