ہندوستان

بی جے پی رکن نے اپنی ہی حکومت پر اٹھائے سوال

نئی دہلی28اپریل(بصیرت نیوزسروس)
لوک سبھا میں آج سوال کے دوران بی جے پی کے ایک رکن نے اپنی ہی حکومت کے طریقہ کار پر سوال اٹھایا اور کہا کہ اگر حکومت ایسے ہی لوگوں کا استحصال ہوتے دیکھتی رہے گی تو ایسی حکومت کے ہونے کا کیا مطلب ہے؟ ایوان میں سوال کے دوران شہری ہوا بازی کے وزیر اشوک گجپت راجو ارکان کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔بی جے پی کے آر کے سنگھ نے گزشتہ دنوں ہریانہ میں ہوئی جاٹ تحریک کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ اس وقت بے بس مسافروں سے ہوائی جہاز کمپنیوں نے چنڈی گڑھ کے ٹکٹ کے لئے 20.20ہزار روپے تک وصول کئے۔انہوں نے اپنی ہی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو کمپنیوں کے استحصال سے بچائے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ایسے ہی لوگوں کا استحصال ہوتے دیکھتی رہے گی تو حکومت کے ہونے کا مطلب کیا ہے۔اس پر ہوا بازی کے وزیر نے انہیں یقین دلایا اور کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کا استحصال نہیں ہو۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker