ہندوستان

انتخابی موسم میں بنیادی مسائل سے توجہ بھٹکانے کیلئے سونیاگاندھی کونشانہ بنایاگیا

سچن پائلٹ نے کہا، کانگریس صدر کے خلاف الزام بے بنیاد
کولکاتہ28اپریل(بصیرت نیوزسروس)
وی آئی پی ہیلی کاپٹر سودے میں سونیا گاندھی کے خلاف الزامات کو پوری طرح بے بنیاد بتاتے ہوئے کانگریسی لیڈر سچن پائلٹ نے آج کہا کہ بی جے پی منفی مہم چلا رہی ہے اور ا ن کے (سونیا گاندھی)خلاف الزامات این ڈی اے حکومت کی ناکامیوں سے توجہ بھٹکانے کے لئے لگائے جا رہے ہیں۔پائلٹ نے کہاکہ کانگریس صدر سونیا گاندھی اور دیگر کانگریس لیڈروں کے خلاف الزام مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔جہاں کہیں بھی انتخابات ہوتے ہیں بی جے پی بدنیتی پر مبنی مہم میں لگ جاتی ہے اور اس بار بھی وہ بدنیتی پر مبنی مہم میں لگے ہیں۔کانگریس قیادت یو پی اے حکومت نے معاہدے کو منسوخ کیاتھا۔پائلٹ کا بیان یو پی اے حکومت کے دور حکومت کے دوران آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر سودے میں رشوت خوری کے معاملے پر کانگریس صدر اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے بی جے پی کے اقدامات کے پیش نظر آیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کردار کشی اور بدنیتی پر مبنی مہم میں شامل ہے ۔لوگ انہیں معقول جواب دیں گے۔وہ بغیردستخط والے دستاویزات کی بنیاد پر کانگریس پارٹی کی ایمانداری اور سنجیدگی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔بی جے پی کی تحقیقات کے لئے انکوائری ایجنسی کا استعمال کر سکتی ہے۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker