جہان بصیرتنوائے خلق

بہار اردو یوتھ فورم کا سمینار: ایک مذاق

مکرمی!
بہار اردو یوتھ فورم کی طرف سے گزشتہ 30 اپریل کو ایک ’’بین الاقوامی‘‘ سمینار کا انعقاد ہوا۔ اس سمینار کی آڑ میںفورم کے صدر جاوید محمود نے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، اردو اکادمی پٹنہ سمیت پوری اردو آبادی کو بیوقوف بنانے کا کام بحسن خوبی انجام دیا۔ انہوں نے اردو کے دو بڑے اداروں سے بین الاقوامی سمینار کے نام پر کثیر رقم حاصل کی اور بین الاقوامی سمینار کے نام پر دوسرے ممالک کے چند لوگوں کے پرچے ای میل سے منگوا کر آدھے ادھورے پیش کروا دئیے۔ اس سمینار میں بیرون ریاست کے صرف ایک مقالہ نگار (خورشید اقبال، کولکاتا) کو مدعو کیا گیا۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو یہ سمینار ریاستی سمینار بھی نہیں تھا۔ کمال تو یہ ہے مقامی مقالہ نگاروں کو معاوضہ بھی ادا نہیں کیا گیا۔کھانے کا خرچ بچانے کے لیے سمینار کو سہ پہر چار بجے سے شروع کیا گیا اور چھے گھنٹے کے پروگرام میں معمولی ناشتہ اور چائے سے ہی مہمانوں کی ضیافت کی گئی۔ پروگرام کے دوران بار بار یہ جملہ دہرایا جایا رہا تھا کہ موضوع اور پیش کش کے اعتبار سے یہ اپنی نوعیت کا پہلا سمینار ہے حالانکہ گزشتہ سال الہدی فائونڈیشن کی جانب سے گلبرگہ میں اسی موضوع پر ایک بڑا سمینار منعقد کرایا جا چکا ہے۔ پروگرام کے دوران یہ جملہ بھی بار بار دہرایا جا رہا تھا کہ اس سمینار کو براہ راست نشر کیا جا رہا ہے اور ’’کروڑوں لوگ‘‘ اسے ’’لائیو‘‘ دیکھ رہے ہیں حالانکہ انٹرنیٹ پر براہ راست دیکھنے والے صارفین کی تعداد پچاس کے قریب بھی نہیں تھی۔ کل ملا کر فورم کے صدر نے اردو آبادی کو بھر پور طریقے سے بیوقوف بنانے میں پوری کامیابی حاصل کی۔ سرکاری گرانٹ کے اس طرح سے ناجائز استعمال پر فورم کے صدر کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہیے اور گرانٹ دینے والے اداروں کو چاہیے کہ وہ فورم سے سمینار کے نام پر خرچ کی گئی رقم کا حساب طلب کرے ۔اور اردو کے نام پر لوٹ گھسوٹ کے کاروبار کو بند کیا جائے۔
محمد منظور
محرم پور باقر گنج، پٹنہ

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker