جہان بصیرتنوائے خلق

دوسروں پرکیچڑاچھالنے سے بہترہے کہ اردو کے لئے خودکچھ کیجئے

محترمی جناب منظورصاحب ۔۔۔۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کاتنقیدی پیغام پڑھ کرخوشی ہوئی ،ساتھ ساتھ افسوس بھی ہواکہ آپ نے بغیرکسی تحقیق کے لمباچوڑامراسلہ پیش کردیا۔پہلے آپ کوچاہئے تھاکہ این سی پی یوایل اوربہاراردواکیڈمی سے پتہ کرتے کہ اس نے کتنافنڈمجھے دیااورکس طرح کاسیمینارکرنے کے لئے دیا۔ریاستی سطح،قومی سطح یابین الاقوامی سطح کا۔ہم نے ایک نئے موضوع پرسیمینارکرایاہے جس میں ملک کے اورریاست کے باہرکے لوگوں نے اپنامقالہ بھیج کراس میں شرکت کی ہےاوران مقالہ نگاروں کے مقالات کوپاورپوائنٹ کے ذریعہ ہم نے سامعین کے سامنے پیش کیا۔4 گھنٹہ 20 منٹ کے پروگرام کولائیو اسٹریمنگ کے ذریعہ پوری دنیاکے لوگوں نے دیکھا۔انڈیامیں کسی اردوپروگرام کی لائیواسٹریمنگ اس سے پہلے نہیں ہوئی تھی۔
جناب منظورصاحب آپ توشایداردوکاپروگرام کرتے رہتے ہوں گے،اس پروگرام سے بڑاپروگرام کرنے کی آپ کوآزادی ہے،آگے بڑھئے اورپروگرام کرائیے جس میں لائیواسٹریمنگ اورپاورپوائنٹ پریزینٹیشن بھی ہو۔فورم کے ویب سائٹ سے بڑی ویب سائٹ بھی بنائیے۔دوسروں پراس طرح کیچڑ نہ اچھالیں۔ فورم کومالی مدددینے والے اداروں کولکھئے کہ انٹرنیشنل پروگرام کاپیسہ لے کرفورم نے دھوکہ دیاہے ۔ان اداروں کوکہئے کہ وہ ہمارے اوپرقانونی کارروائی بھی کریں۔
آپ توپٹنہ وہ بھی باقرگنج کے رہنے والے ہیںآپ کوکم سے کم ہم سے موبائل سے ہی بات کرکے معلوم کرناچاہئے تھا کہ حقیقت کیاہے؟خودتوآپ کچھ کرتے نہیں ہیں اردوکے لئے ،دوسرے جوکررہے ہیں ان پرتنقیدکرنے کا کام کرناکیامعنی رکھتاہے؟
آپ کا
جاویدمحمود

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker