زبان وادبشعر و ادبمضامین ومقالات

بیکن ہا ؤس

رابعہ الرَبّا ء
مدیرہ اعزازی بصیرت میڈیاگروپ برائے پاکستان
’’ارے تم تو پر ی وش ہو ۔ اپنی تصو یر سے بھی حسین۔۔،،
لگتا ہے اس خوب رو کے لیے ہی بچی رہیں آج تک۔۔
ورنہ تم جیسی لڑ کی کو کو ن چھوڑ سکتا ہے۔۔۔؟
یہ جملہ پر ی وش کے دل میں تیر کی نو ک کی طرح لگا۔مگر وہ بو لے جا رہی تھی
’’ورنہ تم جیسی لڑکی کو کو ن چھو ڑ سکتا ہے۔۔۔کو ئی کمی نہیں سر سے پا ئو ں تک، حسن ، تعلیم ، سلیقہ، خاندان۔۔۔
کو ئی کمی نہیں ۔۔۔پر ی وش۔۔۔،،
’’اس نے تو جب سے تصویر د یکھی ہے ۔ان لو گو ں سے تو صبر ہی نہیں ہو ر ہا،،
وہ یہ قصیدہ خا مو شی سے سنتی رہی۔
اورآنٹی کا شو ہر سامنے صو فے پہ بیٹھا پر ی وش کو یو ں د یکھ ر ہا تھا ،جیسے ابھی اپنی بیو ی کا گلا گھو نٹ کر ، دفن کیے بنا ، پر ی وش پر چڑ ھ جا ئے گا۔
وہ حجا ج بن یو سف اتنا د لیر تھا کہ بیو ی تو کیا ، پا س بیٹھے پر ی وش کے با پ بھا ئیو ں کی نگا ھو ں سے بھی کو ئی غر ض نا تھا۔
پر ی وش غصے سے سر خ ہو نے لگی۔جو ں جو ں ضبط بڑ ھ ر ہا تھا ، سر خی بھی بڑ ھ ر ہی تھی۔
’’ارے پر ی وش تم کچھ بو ل کیو ں نہیں ر ہی؟،،
آنٹی وہ آپ نے بتا یا نہیں کہ مو صوف کتنا پڑ ھے ہو ئے ہیں اور کہا ں سے؟
آنٹی مسکرا کر بو لیں ’’ لو بھلا لڑکو ں کی بھی کو ئی تعلیم پو چھی جا تی ہے۔ارے بھئی سا را بیکن ہا ئوس اپنا ہی ہے۔
اس نے آنٹی کو پو ری آنکھیں کھو ل کر حیر ت سے د یکھا۔
’’ بیکن ہا ئوس کی بلڈنگ ان کی اپنی ہی ہے،بیکن ہا ئو س والوں کو کر ائے پہ دی ہو ئی ہے،او ر ڈیفنس میں دو کنا ل کی کو ٹھی ہے ۔ ایک فارم ہائوس بھی ہے ۔وہ بھی اسی کے نا م ہے ۔اکلوتا ہے ۔بس تم اپنی ہی سمجھو۔ ۔۔امر یکن نیشنل ہے۔۔۔بس ذرا با ہر کے کھانے کھا کھا کے آدمی لگنے لگا ہے۔۔بیو ی ہو تی تو دخیال ر کھتی۔۔،،حجاج بن یو سف بتا ر ہا تھا۔
پر ی وش نے اسے اوپر سے نیچے تک حجاج بن یو سف کو مر دانہ وار د یکھا تو سافٹ ڈرنک کا بھرا گلاس اسکے ہا تھو ں میں لپکپا نے لگا ۔اس نے فوراََ چلنے کا فیصلہ کیا۔میز پر گلاس ر کھتے ہو ئے بو لا ’’ آپ اپنی والدہ کو جلد بلا لیں ،فیصل آباد دور ہی کتنا ہے۔۔،،
اس کی بیو ی کی اونچی ہیل رگ کے پھندنو ں میں الجھ گئی۔اتنے میں سب با ہر نکل چکے تھے۔اس نے پر ی وش کے قر یب ہو کر کہا
’’ سنو ۔۔ اپنے با ل سید ھے کروا لینا ۔۔آج کل کر ل فیشن میں نہیں ہیں۔۔اور یہ فراک نا پہننا ۔۔۔ یہ بھی آئوٹ ڈیٹڈ ہے۔۔۔فٹینگ والی قمیض پہننا۔۔سمجھ رہی ہو نا۔۔بیٹا ۔۔۔ذرا ابھا ر نظر آئے۔۔۔تو لڑکوں کو لڑکی اچھی لگتی ہے۔۔۔اونچی ہیل پہننا لڑکو ں کو لمبی لڑکیا ں پسند ہو تی ہیں۔۔
پھر شرارت سے بو لی’’ وہ خود بھی ساتھ آئے گا۔ کل۔۔۔،، یہ کہہ کر آنٹی بھی با ہر نکل گئیں ۔
پر ی وش غصے میں تلملا ر ہی تھی۔مگر خا مو ش تھی ۔عورت کے جملے اس کے اندر ابا ل اور ابھا ر پیدا کر رہے تھے۔
اس کا وٹس ایپ نہیں ہے۔۔۔
ارے بیٹا ،شر یف لڑکے کب فیس بک استعما ل کر تے ہیں۔۔۔۔
بس رو بر و دیکھتے ہیں۔۔۔
مر دوں کی اب ذات پا ت کب د یکھی جا تی۔۔۔
اب تو د یکھا جا تا ہے کی مر د ہے؟۔۔۔۔
بیکن ہائوس۔۔۔
فٹینگ والی شرٹ۔۔۔
اونچی ہیل۔۔۔
ابھار۔۔۔
وہ ساری رات کمر ے میں خود سے الجھتی رہی۔ آج گو لیا ں بھی اسے وادی آغوش میں نہیں لے رہی تھیں۔ خود سے لڑ تے نجا نے کب آنکھ لگی ۔صبح تک اسے اپنی کمی کا علم ہو چکا تھا۔اتنے میں آنٹی کے فون آنے لگے۔ وہ اتنی صبح با ت نہیں کر نا چاہ رہی تھی ۔ مگر گھنٹی تھم نہیں ر ہی تھی۔ آخر اس کو اٹینڈ کر نا پڑا۔۔۔آنٹی قصیدہ پڑھنا چاہ رہیں تھیں ۔۔۔
وہ خود پہ ضبط کر تے ہو ئے تحمل سے بو لی
آنٹی پلیز جو کہا نی آپ مجھے کل سنا کر گئی تھیں ۔آپ شاید بھو ل رہی ہیں ،وہ کہا نیاں ہم سے ہی لکھوائی جا تی ہے۔ آج نہیں انشائاللہ جلد ر یم پہ آ جا ئو گی تو آپ انہیں لے کر ضرور آئے گا۔ہا ں کل کے اخبا ر میں بیکن ہا ئوس والو ں کو ان کی اوقات بھی یا د دلوا دی جا ئے گی تا کہ وہ اپنی پالیسی پہ نظر ثانی کر یں۔،،
’’وہ بہت اچھا لڑکا ہے ۔امیر ہے اسے کو ئی اچھی لڑ کی مل ہی جائے گی،،
اس کے بعد شام تک فون کی گھنٹی بجتی رہی۔رات ہو تے ہی اس نے اس نمبر کواند ھیر ے کے حوالے کر دیا۔
چاند آج چودھویں کا تھا۔

(بصیرت فیچرس)

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker