مسلم دنیا

ترکی کے جنوب مشرقی شہر دیارِباقر میں کار بم دھماکہ ،تین افراد ہلاک،45زخمی

دھماکے میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ، جس سے 12 پولیس اہلکار زخمی ہوئے،گورنر ہائوس
دیارِباقر۔11مئی(یواین این ) ترکی کے جنوب مشرقی شہر دیارِباقر میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔فوری طور پر کسی بھی تنظیم کی جانب سے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک گورنرہائوس نے بتایا کہ جس علاقے میں دھماکا ہوا وہاں ترک فورسز کردش عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہیں۔گورنر آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس سے 12 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کو پولیس کی حراست میں جائے وقوعہ سے لے جایا گیا ہے، اس حوالے سے ایک سرکاری عہدیدار کا کہنا تھا کہ ان میں سے کچھ کا تعلق کردش ورکر پارٹی(پی کے کے)کے عسکری گروپ سے تھا، جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔خیال رہے کہ ترکی کے جنوب مشرقی حصے میں کردوں کی حکومت کے قیام کیلئے پی کے کے گذشتہ تین دہائیوں سے مسلح جدوجہد میں مصروف ہے، اس گروپ کو انقرہ دہشت گرد گروپ قرار دے چکا ہے اور ترکی کے اس فیصلے کی تائید یورپی یونین اور امریکا نے بھی کی ہے۔واضح رہے کہ پی کے کے کے ساتھ جولائی 2015 سے جاری تنازع کے بعد ترکی کے شہر دیارِباقر کے علاوہ شام، عراق اور ایران سے منسلک سرحدی علاقوں میں ترک فوجوں کا آپریشنز جاری ہے۔یاد رہے کہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اس کشیدگی میں اب تک سیکڑوں پولیس اور فوجی اہلکار اور پی کے کے کے ہزاروں جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker