مسلم دنیا

نابلس: یہودی آبادکاروں کی حوارہ میں تلمودی رسومات کی ادائیگی

نابلس ۔۱۳؍مئی: (مرکز اطلاعات فلسطین)درجنوں یہودی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں حوارہ ناکے کے قریب جمع ہوکر سڑک پر ہی تلمودی مذہبی رسومات کی ادائیگی شروع کردی۔دریں اثناء عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوجیوں نے نابلس رام اللہ ہائی وے کا مرکزی دروازہ بغیر کسی وجہ کے بند کردیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سینکڑوں فلسطینی گاڑیاں اس گیٹ کے دونوں اطراف میں موجود ہیں تاکہ انہیں سفر کرنے کی اجازت مل سکے اور وہ اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker