مسلم دنیا

مزاحمت ہی آزادی فلسطین کا واحد راستہ ہے: البطش

غزہ ۔۱۳؍مئی: (مرکز اطلاعات فلسطین)فلسطینی مزاحمتی تحریک اسلامی جہاد کے سینئیر عہدیدار خالد البطش نے ایک بار پھر اپنی تحریک کی جانب سے یہ یقین دلایا ہے کہ ان کی تحریک کا ماننا ہے کہ مزاحمت ہی فلسطین کی آزادی اور اپنی زمینوں کو واگزار کروانے کا واحد راستہ ہے۔البطش نے اپنا یہ بیان غزہ کے علاقے دئیر البلاح میں القدس انتفاضہ کی حمایت میں منعقد کردہ ایک فیسٹویل سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ اسلامی جہاد کے عہدیدار نے عرب اور مسلم اقوام سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض حکام کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی جدوجہد کی حمایت کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی لیڈران کو اپنے ممالک میں خون کی ندیاں بہانا بند کرکے تمام صلاحیتیں فلسطین کی آزادی میں صرف کریں اور صیہونی دشمن کے خلاف جاری جدوجہد کو پہچانیں۔بطش نے عرب اور مسلم رہنمائوں سے مطالبہ کیا کہ وہ رفح گزرگاہ کو کھولنے اور غزہ پر مسلط 10 سالہ محاصرہ ختم کرنے کی کوشش کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker