مسلم دنیا

اسرائیلی فوج نے پیدل مارچ کو مسجد اقصیٰ جانے سے روک دیا

مقبوضہ بیت المقدس ۱۴؍مئی: (مرکز اطلاعات فلسطین) قابض اسرائیلی فوج نے 1948ء کے مقبوضہ علاقوں سے بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ تک رسائی کی کوشش کرنے والے فلسطینی پیدل مارچ کو روک دیا۔مارچ کے ترجمان سندباد طہ نے قدس پریس کو بتایا کہ قابض اسرائیلی فو نے مارچ کو وادی الجوز کے علاقے میں روک دیا اور شرکاء کو اجتماعی یا انفرادی طور پر مسجد اقصیٰ جانے سے روک دیا اور انہیں حراست میں لینے کی دھمکی دی۔اسرائیلی پولیس نے اس سے پہلے مارچ کے شرکاء کو بدھ کے روز ایک اسرائیلی ناکے پر روکا اور انہیں زبردستی بسوں کے استعمال کرنے پر مجبور کیا۔ یہ مارچ فلسطینی یوم نکبہ کے موقع پر دوسری بار منعقد کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker