Baseerat Online News Portal

1990کے بعدسے اب تک گاندھی خاندان سے کوئی بھی وزیراعظم یاوزیرنہیں بنا،کھرگے نے وزیراعظم مودی پرنشانہ سادھا

نئی دہلی(ایجنسی) کانگریس لیڈر ملکارجن کھرگے کی قیادت میں 13 اپوزیشن جماعتوں نے جمعرات کو ترنگا مارچ نکالا۔ اس دوران ملکارجن کھرگے نے صحافیوں سے کہا، "مودی حکومت جمہوریت کی بہت باتیں کرتی ہے، لیکن اس کے تحت نہیں چلتی۔ 50 لاکھ کروڑ کا بجٹ 12 منٹ میں پاس ہو گیا، کہا جاتا ہے کہ اپوزیشن کو کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ لیکن جب بھی ہم بولنے کے لیے اٹھے تو انھوں نے ہمیں بولنے کی اجازت نہیں دی۔ جے پی سی کا ہمارا مطالبہ بھی مسترد کر دیا گیا۔ ہمارا سوال یہ ہے کہ آپ جے پی سی بنانے سے کیوں ڈرتے ہیں؟
انہوں نے کہا، ’’مسئلے کو موڑنے کے لیے راہل گاندھی نے ’’معافی‘‘ کا معاملہ اٹھایا۔ پی ایم خود پارلیمنٹ میں نہیں رہتے۔ ہر چیز کا کریڈٹ لیتے ہیں۔‘‘
راہل گاندھی کی نااہلی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دو سال کی سزا سنانے کے بعد انہیں کتنی جلدی نااہل قرار دیا گیا۔ لیکن گجرات کے رکن پارلیمنٹ نارائن بھائی کو تین سال کی سزا ہوئی، پھر بھی انہیں نااہل نہیں کیا گیا۔ اسے 16 دن کا وقت دیا گیا تھا۔ ہم قانون کے تحت لڑیں گے۔ یہ جمہوریت نہیں ہے۔
کھرگے نے کہا کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ میں نہیں آتے، بیرون ملک رہتے ہیں، انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ وہ صرف گرین سگنل دکھانے میں مصروف ہیں۔ بس تقریریں کرتے رہتے ہیں۔ لیکن تقریر سے پیٹ نہیں بھرتا، عوام کو راشن دو۔
انہوں نے کہا، "ہم انصاف کے لیے لڑ رہے ہیں۔ اپوزیشن کے سبھی لیڈر مل کر اس معاملے کو اٹھائیں، ’’اندھیر نگری چوپٹ راجہ‘‘ چل رہا ہے، ہم صرف زمین پر بیٹھے ہیں، مسئلہ ملک کو بچانے کا ہے۔‘‘وزیراعظم صرف ہوائی بات کرتے ہیں،زمینی حقائق کاپتہ نہیں ہے،ہم متحدہوکرکام کریں گے۔
وزیر اعظم کے خاندان والے بیان پر پر جوابی حملہ کرتے ہوئے، کھرگے نے کہا،’’کیا گاندھی خاندان کا کوئی فرد 1990 سے وزیر اعظم یا وزیر بنا ہے؟ جودیش کے لئے لڑتاہے وہ انہیں چھوڑدیتے ہیں۔ گاندھی خاندان ملک کو متحد کرنے کا کام کرتا ہے۔‘‘

Comments are closed.