مسلم دنیا

علماء دین کے داعی اور محافظ ہیں : شرکاء دورہ تحقیق المسائل سے خطاب

امت کو صحیح عقائد اور مسائل سے روشناس کرانا علماء کی اولین ذمہ داری ہے :علماء
سرگودھا، ۲۴؍مئی: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مفتی محمد حسن نے مرکز اہل السنت والجماعت 87 جنوبی میںچھٹے سالانہ بارہ روزہ دورہ تحقیق المسائل کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں فتنوں کی یلغار ہے ایسے حالات میں اپنے اکابر اسلاف کے نقش قدم پر چل کر ہی گمراہیوں سے بچنا ممکن ہے ۔ قادیانی لابی اسلام دشمنی اور وطن دشمنی میں سرگرم عمل ہے ۔ اس فتنے سے امت کو باخبر کرنے کے لیے علماء اپنی ذمہ داریاں نبھائیں ۔ جامعہ دارالعلوم عید گاہ کبیروالا کے استاذ الحدیث مولانا اسماعیل ارشد نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین کا کوئی چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑے عقیدہ اور عمل بغیر اخلاص کے اللہ کے ہاں مقبول نہیں ۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے اندر اخلاص پیدا کریں اور جذبہ خیر خواہی کے ساتھ لوگوں کو دین کی طرف لائیں۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایانے کہا کہ تمام اہل اسلام کا متفقہ عقیدہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کو اللہ تعالی نے زندہ آسمانوں پر اٹھا لیا تھا اور وہ قرب قیامت دوبارہ نازل ہوں گے نبی ہونے کے باوجود ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کلمہ پڑھیں گے ۔ قادیانی صرف ختم نبوت کے انکاری نہیں بلکہ حیات مسیح کے بھی منکر ہیں ۔ جامعہ باب العلوم کہروڑ پکا کے استاذ الحدیث مولانا حبیب الرحمان نے کہا کہ سنت نبوی کے اتباع کیے بغیر کامیابی ہرگز نہیں مل سکتی ۔ اتباع نبوی سے محبت نبوی پیدا ہوگی جس کی بدولت اللہ کی محبت حاصل ہوگی ۔ معروف محقق پیر جی سید مشتاق علی شاہ نے کہا کہ ہمارے اکابر علماء اہل السنت والجماعت نے ہر دور میں دین متین کی صحیح تعبیر و تشریح کی ہے اور امت کو اہل باطل کے وساوس سے محفوظ رکھا ہے ۔ اس موقع پر مولانا ابو ایوب قادری ، مفتی عبدالواحد قریشی ، مفتی شبیر احمد ، مولانا عاطف معاویہ ، مولانا خبیب احمد گھمن اور مولانا محمد کلیم اللہ حنفی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker