Baseerat Online News Portal

حماس کی بن علی یلدرم کو ترک وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

امید ہے ترکی کی نئی حکومت فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت جاری رکھے گی، خالد مشعل
دوحہ ۔یکم جون(یواین این ) حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے ترکی میں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر بن علی یلدرم کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ ترکی کی نئی حکومت فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت جاری رکھے گی۔ اطلاعات کے مطابق ترک کابینہ کے شعبہ اطلاعات ونشریات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے پولیٹ بیورو خالد مشعل نے نو منتخب وزیراعظم بن علی یلدرم سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور انہیں حکومت سنھبالنے پر مبارکباد پیش کی۔ خالد مشعل نے کہا کہ بن علی یلدرم کا ترکی میں وزارت عظمیٰ کیلئے انتخاب خطے کی سلامتی اور ترکی کی کامیابی کا ضامن ثابت ہوگا۔ انہوں نے فلسطینیوں کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھنے پر ترک حکومت اور عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

You might also like