Baseerat Online News Portal

غزہ ، فوجداری عدالتوں سے سزا پانیوالے تین قیدیوں کو پھانسی دیدی گئی

غزہ ۔یکم جون(یواین این ) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں مقامی فوجداری عدالتوں کی جانب سے قتل اور ڈکیتی سمیت کئی دوسرے جرائم میں قصور وار قرار دیئے گئے تین مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔ مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ سزا پانے والے مجرموں کو عدالتوں کی جانب سے ایک سال قبل پھانسی کا حکم دیا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جانے کے بعد مجرموں کی سزائے موت پرعملدرآمد کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مجرموں کی سزائے موت پرعملدرآمد غزہ کی الکتیبہ سینٹرل جیل میں کیا گیا جہاں ملزمان کے اہل خانہ اور انسانی حقوق کے مندوبین بھی موجود تھے۔ سزائے موت پانیوالے ملزمان کی شناخت عبدلقادر برھوم، فضل الاسط، اور علیان التلبانی کے ناموں سے کی گئی ہے۔ سزائے موت دیے جانے کے موقع پر مقتولین کے ورثاء اور ملزمان کے حملوں سے متاثرہ افراد بھی موجود تھے۔ 

You might also like