ہندوستان

کانگریس مکت ہندوستان بنا چکے، اب مسلمان مکت ہندوستان بننا چاہئے

مسلمانوں کے خلاف مسلسل زہر اگلنے والی سادھوی پراچی کا بیان
روڑکی۔ ۷؍جون: (آئی بی این خبر) مسلمانوں کے خلاف مسلسل زہر اگلنے والی سادھوی پراچی نے ایک بار پھرزہر اگلا ہے۔ سادھوی نے کہا کہ کانگریس مکت ہندستان بنا چکے اب مسلمان مکت ہندوستان بننا چاہئے۔ روڑکی پہنچی سادھوی پراچی نے یہاں کئی اورمتنازعہ بیان دئے۔ انہوں نے نہ صرف شاہ رخ خان اور عامر خان پر حملہ بولا بلکہ یہ تک کہہ ڈالا کہ ہم کانگریس مکت ہندوستان بنا چکے ہیں اب مسلمان مکت ہندوستان بننا چاہئے جس پر ہم کام کر رہے ہیں۔سادھوی پراچی نے شاہ رخ خان پر بولتے ہوئے کہا کہ دو فلم فلاپ ہوتے ہی شاہ رخ کو ہندوؤں کی یاد آنے لگی ہے۔ ایسا ہی عامر خان کی آنے والی فلم کے ساتھ ہونا چاہئے۔ عامر کی فلم میں چوہے ہی دنگل کرتے نظر آئیں گے۔ یہ کھاتے ہیں ہندوستان کی اور گاتے ہیں پاکستان کی۔روڑکی کے لنڈھورا میں كنور پرنب سنگھ چمپئن کے محل پر ہوئے حملے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ رنگ محل پر جو حملہ ہوا ہے وہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ ہندوستان کو کانگریس مکت تو ہم نے کر دیا اب مسلم مکت ہندوستان بننا چاہئے جس پر ہم کام کر رہے ہیں۔اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں وزیر اعلی کے عہدے کے لیے بی جے پی کے چہرے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی یوگی آدتیہ ناتھ جی کو وزیر اعلی کا چہرہ بناتی ہے تو بی جے پی کی 300 نشستیں آئیں گی اور اتر پردیش ظلم سے آزاد ہو گا۔ مسلم مکت اترپردیش ہو گا اور اتم پردیش بن جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker