ہندوستان

ہریانہ کے پرائیویٹ بس میں بم دھماکہ، ۱۵؍افراد شدید زخمی

ہریانہ، ۷؍جون: (بی این ایس) فتح آباد میں ایک پرائیویٹ بس میں کم شدت کا بم دھماکہ ہوا ہے جس میں 15 لوگوں کے زخمی ہونے کی بات کی اطلاع ہے۔ ان میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ بس میں تقریبا 50 افراد سوار تھے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ بس کی کھڑکی کے شیشے ٹوٹ کر دور تک جا گرے۔ اس دھماکہ کو دس دن پہلے کروکشیتر میں ہوئے دھماکے سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔ فارنسک ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے، تحقیقات جاری ہے۔ اس ہریانہ میں یہ چوتھا دھماکہ ہے۔ اس سے پہلے 27 مئی پپلی کے پاس بس میں دھماکہ ہوا تھا جس میں 8 زخمی ہوئے تھے-13 مئی کو دہلی سے پانی پت پہنچ رہی ٹرین میں دھماکہ ہوا تھا۔ 15 جنوری کو انبالہ سے پانی پت جانے والی ٹرین میں دھماکہ ہوا تھا۔ اندیشہ ہے کہ اس طرح کے دھماکے کے ذریعے دہشت گرد کسی بڑی سازش کو انجام دینے کی تاک میں تو نہیں ہیں؟ عینی شاہدین کے مطابق، ایک مشتبہ نوجوان بس میں چڑھ تھا، جس کے کچھ دیر بعد ہی بس میں دھماکہ ہوا۔ مشتبہ شخص کی تلاش جاری ہے۔ وہ دھماکے سے پہلے بس سے اتر گیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہدھماکہ خیز مواد اسی نے بس میں رکھا تھا ۔ لہذا اس دھماکے کو سیکورٹی ایجنسیاں اور ہریانہ پولیس سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ ہریانہ پولیس ایک رپورٹ تیار کر رہی ہے جو این آئی اے کو سونپی جائے گی۔ کروکشیتر میں ہوئے دھماکے کی جانچ بھی این آئی اے کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker