ہندوستان

چھوٹا راجن کو قتل کرنے کی سازش ناکام، چار گرفتار

نئی دہلی، ۱۰؍جون: (بی این ایس) دہلی پولیس نے انڈرورلڈ ڈان چھوٹا راجن کے قتل کی سازش کا انکشاف کرتے ہوئے چار سپاری قاتل کو گرفتار کیا ہے ۔ پکڑے گئے تمام قاتل ڈان داؤد ابراہیم کے دائیں ہاتھ چھوٹا شکیل کے اشارے پر چھوٹا راجن کو تہاڑ جیل میں مارنے آئے تھے۔ پولیس حراست میں ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ معلومات کے مطابق، تمام سپاری قاتل انٹرنیٹ کالز کے ذریعے چھوٹا شکیل کے رابطے میں تھے۔ شکیل نے ہی تہاڑ جیل کے اندر چھوٹا راجن کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی اسی درمیان پولیس کو اطلاع مل گئی، جس کی بنیاد پر ان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تمام قاتل دہلی این سی آر کے رہنے والے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق، تین جون کو گرفتار کئے گئے ان قاتلوں کی شناخت رابنسن، جنید یونس اور منیش کے طور پر ہوئی ہے۔ انہیں دہلی کے سیلم پور اور دہلی کے باہر روہنی، غازی آباد اور نوئیڈا میں ان کے گھروں سے پکڑ کر عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ خصوصی پولیس کمشنر اروند دیپ نے بتایا کہ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے ٹیلی فون پر کی گئی بات چیت کی بنیاد پر چاروں ملزمان کو ٹریس کر لیا۔ ملزمان چھوٹا شکیل کے مسلسل رابطے میں تھے ایک ملزم کے پاس سے 9 ایم ایم کی ایک پستول اور کارتوس بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مئی میں ہی چھوٹا شکیل نے ایس ایم ایس بھیج کر چھوٹا راجن کے قتل کی دھمکی دی تھی اور اس نے جیل کے لاء افسر سنیل گپتا کے موبائل نمبر پر بھی ایس ایم ایس بھیجا تھا جس میں لکھا تھا دی اینڈ آف چھوٹا راجن ویری سون یعنی چھوٹا راجن کا اختتام کا قریب آ گیا ہے اسے مار دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker